حمیدیہ میں بارہ روزہ مجالس سیرت حضرت سیدنا امام حسینؓ

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) اور انتظامیہ درگاہ حضرت تاج العرفاءؒ شرفی چمن سبزی منڈی کے زیر اہتمام حسب عمل درآمد قدیم سالانہ بارہ روزہ مجالس سیرت حضرت سیدنا امام حسینؓ یکم تا 12 محرم روزانہ صبح 8 بجے حمیدیہ واقع شرفی چمن ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ تاج العرفاء کی زیر نگرانی منعقد ہونگی ۔ مولانا سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی اور پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی کے علاوہ نگران مجالس موضوع کے مختلف پہلوؤں پر شرف تخاطب حاصل کرینگے ۔۔