چتور میں آبپاشی پراجکٹس کیلئے بھاری رقومات کی منظوری

حیدرآباد ۔ 26 ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کی جانب سے آبائی ضلع چتور میں آبپاشی پراجیکٹس اور بھاری رقومات کی منظوری کے خلاف ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی کے ٹی ہریش راؤ کی جانب سے ہائیکورٹ میں درخواست پیش کی گئی ہے۔ درخواست کی سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے کابینی فیصلوں کی تفصیلات سربمہر لفافے میں عدالت کو پیش کی گئیں۔ کابین

وجہ نمائی نوٹس وصول ہونے کی تردید، بلاتاخیر جواب دینے تیار

حیدرآباد /26 دسمبر (سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر رکن اسمبلی جے سی دیواکر ریڈی نے وجہ نمائی نوٹس وصول ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شاید دہلی سے روانہ کردہ نوٹس درمیان میں کہیں رک گئی ہے۔ انھوں نے ڈگ وجے سنگھ کے فیصلہ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خاندان چار دہوں سے کانگریس کی خدمت انجام دے رہا ہے۔ وہ پارٹی میں چیف منسٹر کرن

اقلیتوں ، دلت و دیگر طبقات پر مظالم کی روک تھام پر مسودہ بل گورنر کو پیش کرنے کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 26 ڈسمبر (سیاست نیوز) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے صدرنشین ریاستی اقلیتی کمیشن عابد رسول خاں کو مشورہ دیا کہ وہ اقلیتوں، دلت اور دیگر کمزور طبقات پر مظالم کی روک تھام سے متعلق مسودہ بل کو ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے رجوع کریں۔ گورنر سے مسودہ بل کو رجوع کئے جانے کے بعد وہ اس کا جائزہ لیں گے۔

جامعہ نظامیہ کے دارالافتاء سے سالانہ 3300 آن لائن فتاویٰ کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ہندوستان میں حیدرآباد فرخندہ بنیاد میں قائم عظیم دینی درس گاہ جامعہ نظامیہ کو ازہر ہند کہا جاتا ہے ۔ 1875 میں شیخ الاسلام حضرت علامہ محمد انوار اللہ فاروقی ؒ کے قائم کردہ اسلامی تعلیمات کے مینار نور سے 142 برسوں کے دوران دین اسلام کے ہزاروں سپاہی فارغ التحصیل ہوئے ہیں اور آج دنیا کے مختلف مقامات پر وہ دین کے قلعہ (

تلنگانہ مسودہ بل پر مباحث ریاست کی تقسیم قبول کرنے کے مماثل

حیدرآباد /26 دسمبر (سیاست نیوز) صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی نے 2 ارکان پارلینٹ، 5 ارکان قانون ساز کونسل، 23 ارکان اسمبلی اور نااہل قرار دیئے گئے 13 ارکان اسمبلی کی دستخطوں پر مشتمل حلف ناموں کے ساتھ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ریاست کو متحد رکھنے کا مطالبہ کیا۔ صدر جمہوریہ سے ملاقات کے بعد پارٹی ہیڈ کواٹر پر پریس کانفرنس سے خطاب

جناب شیخ محمد اقبال اقلیتی و کرسچن فینانس کارپوریشن کے با اعتبار رکن مقرر

حیدرآباد ۔ 26 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے اقلیتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور اقلیتی بہبود کے بجٹ کے مکمل استعمال کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ جاریہ مالیاتی سال حکومت نے اقلیتوں بہبود کے تحت 1,027 کروڑ روپئے مختص کئے، تاہم بعض ادارے اسکیمات پر عاجلانہ عمل آوری میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ اس صورتحال کو دیکھتے

مودی و ملائم میں کوئی فرق نہیں ۔ایک ہٹلر دوسرا مسولینی

نئی دہلی 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر بینی پرساد ورما نے آج مطالبہ کیا کہ سماجوادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو مظفر نگر و شاملی کے ریلیف کیمپس میں مقیم افراد کے تعلق سے اپنے ریمارکس پر معذرت خواہی کریں۔ انہوں نے ملائم سنگھ کا تقابل اطالوی ڈکٹیٹر مسولینی سے کیا ۔ ملائم سنگھ یادو پر مسلسل تنقیدوں کیلئے جانے جانے والے بینی پرس

صدر ٹی آر ایس ، کے سی آر پر تنقیدوں کی مذمت

حیدرآباد 26 ڈسمبر ( سیاست نیوز )ٹی آر ایس کے سینئر قائد اور سابق وزیر کے سری ہری نے تلگودیشم تلنگانہ ارکان اسمبلی ای دیاکرراو اور ایم نرسمہلو کی جانب سے ٹی آر ایس سربراہ چندرا شیکھر راو پر کی گئی تنقیدوں کی مذمت کی ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے

کشمیر میں 2010 کا فرضی انکاؤنٹر

جموں 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے جموں و کشمیر میں 2010 میں پیش آئے مچھل فرضی انکاؤنٹر کیس میں ملوث چھ فوجی اہلکاروں کے خلاف کورٹ مارشل کارروائی کے آغاز کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ اس سے مسلح افواج میں ڈسیپلن کو مستحکم کرنے میں بہت زیادہ مدد ملے گی ۔ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ سیف الدین سوز نے اپنے ایک بیان م

کانگریس ’ کرپٹ ‘ بی جے پی ’ فرقہ پرست ‘

بھوبنیشور 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ اشارہ دیتے ہوئے بیجو جنتادل 2014 انتخابات میں تیسرے محاذ کا حصہ رہے گی اوڈیشہ کے چیف منسٹر نوین پٹنائک نے آج کانگریس کو کرپٹ اور بی جے پی کو فرقہ پرست قرار دیا ہے ۔ بی جے ڈی کے 17 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے پٹنائک نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مرکز میں ایک سکیولر ‘ مستحکم

اردو اکیڈیمی سے سرکاری و امدادی اسکولس کو انفراسٹرکچر

حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش کے زیر اہتمام ریاست کے سرکاری و ایڈیڈ اردو میڈیم اسکولوں کو انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے مالی اعانت کے لیے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 27 دسمبر رکھی گئی تھی ۔ مختلف اردو میڈیم اسکولس ، اساتذہ کی تنظیموں کی نمائندگیوں پر اس تاریخ میں 7 جنوری 2014 تک توسیع کردی گئی ہے ۔ پرو

عام آدمی پارٹی کے اکاؤنٹس کا جائزہ لیا جائیگا

نئی دہلی 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت داخلہ کی جانب سے جلد ہی عام آدمی پارٹی کے اکاؤنٹس کا جائزہ لیا جائیگا تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ اسے غیر قانونی طور پر بیرونی فنڈز تو نہیں ملے ہیں۔ اس سلسلہ میں وزارت داخلہ نے پارٹی سے کچھ سوال کئے تھے اور پارٹی نے بیرونی فنڈز حاصل کرتے ہوئے بیرونی عطیات ریگولیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے تعلق سے اپنے جو

زرعی شعبہ میں تیز رفتار شرح ترقی ضروری

روہتک 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ ملک کی دیہی ترقی میں زراعت بہت اہم رول ادا کرتی ہے نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے آج کہا کہ زرعی اور فارم شعبہ کی ترقی کو تیز رفتار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کی معاشی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ زرعات کے شعبہ میں توقعات کے مطابق ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ایک بار پھ

خواتین کے گلے سے زیورات کا سرقہ کرنے والی ٹولی بے نقاب

حیدرآباد /26 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پیدل راہ چلنے والی تنہا خواتین کے گلے سے طلائی زیورات کی رہزنی کرنے والی ایک بدنام زمانہ ٹولی کو پولیس نے بے نقاب کردیا اور اس ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈی سی پی ویسٹ زون نے یہ بات بتائی ۔