جشن خیراندیش کے تحت ادبی اطفال سمینارانتہائی کامیاب

مالیگاؤں ۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مالیگاؤں شہر میں مسلسل 27 سالوں سے بلاناغہ شائع ہونے والے بچوں کے اردو اخبار خیراندیش کے 27 سالہ جشن کے موقع پر جشن خیراندیش کا پروگرام شہر میں گذشتہ کئی دنوں تک جاری رہا۔ جشن خیراندیش کے تحت 8 ڈسمبر کو ڈرائنگ مقابلہ، 10 ڈسمبر کو فہم محاورہ مقابلہ، 14 ڈسمبر کو کہانی نویسی مقابلہ، اسی دن بچوں کا مشاورہ، تقسیم انعامات اور ڈرائنگ کے مقابلے منعقد ہوئے۔

ادب اطفال سمینار میں کتب اطفال کے رسم اجراء ہوئے۔ انعامات کا پروگرام رکھا گیا۔ افتتاح نمائش کتب اطفال مالیگاؤں شہر کی خاتون میئر طاہرہ شیخ رشید کے ہاتھوں ہوا۔ استقبالیہ کلمات صدر موصوف کے ذریعہ عمل میں آیا۔ اردو آسان قواعد کتاب کا اجرا ڈاکٹر م ق سلیم کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ ادب اطفال سمینار سے محمد خورشید صدیقی (کارگذار چیرمین مہاراشٹرا اردو ساہتیہ اکادمی، ممبئی)، منور پیر بھائی، رونق جمال اور لطیف سبحانی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فہم محاورہ مقابلہ کے انعامات کی تقسیم مالیگاؤں کارپوریشن اسٹانڈنگ چیرمین عرفان علی عابد علی کے ہاتھوں ہوئی۔ جشن خیراندیش میں مجلہ نقش خیال کا اجرا عمل میں آیا۔

قلمکاران کو ادب اطفال پر گراں قدر کام کے اعتراف میں مومنٹو سے نوازا گیا۔ ان میں وکیل نجیب ناگپور کو شفیع الدین نیر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پٹنہ کے عطا عابدی کو الطاف حسین حالی ایوارڈ، ایم مبین بھیونڈی کو خواجہ احمد عباس ایوارڈ، مومن جان عالم رہبر بھیونڈی کو مولانا اسماعیل میرٹھی ایوارڈ، محمد حسن فاروقی بھیونڈی کو ڈاکٹر ذاکر حسین ایوارڈ، رحیم رضا بیاول کو سراج انور ایوارڈ، رونق جمال درگ کو کرشن چندر ایوارڈ، مشتاق کریمی جلگاؤں کو عبدالحمید، عبدالحفیظ انصاری نے پیش کئے۔ اغراض و مقاصد پروفیسر عبدالمجید صدیقی نے پیش کئے۔ مہمانان خصوصی حیدرآباد کے قلمکار ڈاکٹر م ق سلیم، پونہ کے قاضی مشتاق احمد، ناگپور سے وکیل نجیب، جلگاؤں سے عبدالمجید ذکریا، بڈنیرہ سے ڈاکٹر لطیف سبحانی نے شرکت کی۔ جناب خیال انصاری کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔ وہ 27 سال سے بچوں کا ہفتہ وار خیراندیش بلاناغہ شائع کررہے ہیں۔