دہلی میں سی این جی کی قیمتوں میں پھر اضافہ

نئی دہلی 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں سی این جی کی قیمتوں میں فی کیلو 4.50 روپئے کا بھاری اضافہ کردیا گیا ہے ۔ گذشتہ تین ماہ میں یہ دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں کچن تک پائپ سے فراہم کی جنے والی پکوان گیس کی قیمت میں بھی فی کیلو گرام 5.15 روپئے کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔ اس اضافہ پر آج نصف شب سے عمل ہوگا۔ دہلی میں سی این جی اب 50.10 روپئے فی کیلو اور نوائیڈا میں 56.70 روپئے فی کیلو دستیاب ہوگی ۔ پائپ نیچرل گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔ یہ اضافہ آج نصف شب سے ہی قابل عمل ہوگا ۔ سی این جی کی قیمتوں میںماہ ستمبر میں بھی اضافہ کیا گیا تھا ۔ اس وقت فی کیلوگرام 3.70 روپئے فی کیلو اضافہ کیا گیا تھا اور آج اس میں 4.50 روپئے فی کیلو اضافہ کردیا گیا ہے ۔