بشارالاسد فوج کے بیرل بم گرانے سے 71 افراد ہلاک

حلب ۔30مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) شام کے صوبہ حلب میں سرکاری افواج نے ہیلی کاپٹرس کے ذریعہ بیرل بم گرائے جس میں 71 عام شہری ہلاک ہوگئے ۔ صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کو پڑوسی شمال مغربی علاقہ عدلیب میں پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ۔ عدلیب کے وسیع علاقہ پر اب باغیوں کا قبضہ ہے اور انھوں نے شہر و اطراف و اکناف کے مابقی سرکاری زیرقبضہ علاقوں پر بھی ک

حزب اللہ کی حامیوں کو شامی سرحد پر جمع ہونے کی ہدایت

بیروت ۔30مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ نے اپنے جنگجوئوں کو شام کی سرحد سے متصل شورش زدہ علاقے عرسال اور اس کے کئی دوسرے دیہات میں جمع ہونے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے اپنے جنگجوئوں اور تنظیم کے بہی خواہوں کے نام جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اتوار کے روز ریاق، الھرمل اور بعلک کے مقام

بن غازی میں پرتشدد واقعات، آٹھ ہلاک

طرابلس ۔30مئی (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں ہونے والی جھڑپوں میں تین بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہونے والی ان ہلاکتوں کی وجہ ایک پارک پر ہونے والی گولہ باری تھی۔

اچھی صحت کیلئے پاکیزگی اور غذا کا استعمال اور احتیاط ضروری

حیدرآباد ۔ /30 مئی (سیاست نیوز) اچھی صحت اور تندرست رہنے کیلئے غذا کا صحیح استعمال اور احتیاط ضروری ہے ۔ آج ہماری صحت کی خرابی کی اہم وجہ دعوتوں کا کھانا ہے۔ جس طریقہ سے دعوتوں میں کھانے رکھے جارہے ہیں وہ ناقص ہیں جس کا اثر صحت پر بری طرح پڑرہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست نے یہاں محبوب حسین جگر ہال میں جسمانی و

فوجی مقامات کے معائنہ کی اجازت سے ایران کا انکار

تہران ۔30مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران نے آج کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ قطعی نیوکلیر معاہدہ کے حصہ کے طورپر اقوام متحدہ نیوکلیر نگرانکار ادارہ کو ایرانی سائنسدانوں سے پوچھ تاچھ اور فوجی مقامات کے معائنہ کی اجازت دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ اسی طرح فوجی مقامات کے معائنہ کی بھی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

نیپال میں زلزلہ کے مابعد جھٹکے

کھٹمنڈو ۔30مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں تباہ کن زلزلہ آئے ایک ماہ گزرچکا ہے لیکن اب بھی مابعد جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ نیشنل سیمولوجیکل سنٹر کے مطابق آج 1:55 بجے شب 4 شدت کا زلزلہ آیا۔ یہ 291 واں جھٹکہ تھا۔

ٹوکیو میں زلزلے سے عمارتیں دہل گئیں

ٹوکیو ۔30مئی (سیاست ڈاٹ کام) جاپان میں آج آئے ایک طاقتور زلزلہ کے سبب عمارتیں دہل گئیں۔ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں زلزلہ کے ساتھ ہی الارم بجائے گئے ۔ یہ زلزلہ 8:30 بجے شام آیا جس کی وجہ سے ٹوکیو کی عمارتیں کچھ دیر تک ہل گئی تھیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے اس کی شدت 7.0 بتائی ہے اور اس کا مبدا ٹوکیو سے 8.74 کیلومیٹر دور سمندر میں تھا۔

فلپائن کے جزیرہ میں مسجد پر حملہ ، 15 زخمی

جولو ( فلپائن ) ۔30مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے دوردراز جزیرہ میں ایک مسجد پر حملہ کیا گیا جس میں 15 افراد بشمول 10پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ مقامی حکام کے مطابق متواتر دھماکوں کے ذریعہ جولوکے جزیرہ میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا ۔ پہلے گرینڈ حملہ ہوا جس کے بعد بم دھماکہ کیا گیا اور اس کا مقصد ان پولیس ملازمین کو نشانہ بنانا تھا جو مقام وار

مصر میں سڑک حادثہ 13 ملازمین پولیس ہلاک

قاہرہ ۔30مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) مصر میں سکیورٹی فورسیس کی ایک گاڑی کے ٹرک سے تصادم کے نتیجہ میں کم سے کم 13 ملازمین پولیس ہلاک اور تین عام شہری زخمی ہوگئے ۔ وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق بنی صویف منیا روڈ پر یہ حادثہ پیش آیا۔ چار رنگروٹ زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔ لاپرواہی کے ساتھ ڈرائیونگ ناہموار سڑکوں اور گاڑیوں ک

شیشہ و تیشہ

مزاحیہ غزل
بات جیسی بھی ہو بیگم کی اثر رکھتی ہے
کیونکہ منوانے کا وہ خوب ہنر رکھتی ہے
کس سے ملتا ہوں، کہاں آتا کہاں جاتا ہوں
صبح کی شام کی پل پل کی خبر رکھتی ہے
میرے کپڑوں سے بتاتی ہے کہ میں کس سے ملا
سونگھنے کا بھی وہ کچھ خاص ہنر رکھتی ہے
نوٹ کتنے ہیں مری جیب میں، سکے کتنے
ایکسرے جیسی وہ باریک نظر رکھتی ہے

بیرونی جاسوسی اداروں کی سرگرمیوں پر نواز شریف کا اظہارتشویش

اسلام آباد ۔ /30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ملک میں مبینہ عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں بیرونی انٹلیجنس اداروں کے ملوث ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ان کے یہ ریمارکس ایک ایسے وقت منظر عام پر آئے ہیں جس سے قبل پاکستان کے دیگر کئی سینئر قائدین نے بھی ہندوستانی انٹلیجنس ادارہ ’’راء ‘‘ کو اس ضم