تلنگانہ میں گرمی سے مزید 52 افراد فوت

حیدرآباد 30 مئی ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں گرمی کی شدت برقرار ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں مزید 52 افراد فوت ہوگئے ۔ جبکہ ریاست میں گرمی اور لو لگنے سے جملہ 541 اموات ہوئیں ۔ محکمہ ڈیزاسسٹر مینجمنٹ کے ایک سینئیر عہدیدار نے بتایا کہ آج شام 5 بجے تک دستیاب اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 541 تک پہنچ گئی ہے جب کہ کل یہ تعداد 489 تھی ۔ نلگنڈہ میں 139 ، کریم نگر میں 120 ، کھمم میں 95 اور محبوب نگر میں 42 افراد لو لگنے اور گرمی کی شدت سے فوت ہوچکے ہیں ۔ گرمی کی لہر سے ضلع رنگاریڈی میں 36 ، میدک میں 35 ، عادل آباد میں 26 ، ورنگل میں 20 ، نظام آباد میں 18 اور حیدرآباد میں 10 افراد فوت ہوچکے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عادل آباد ، رنگاریڈی ، ورنگل ، محبوب نگر ، میدک ، نلگنڈہ ، نظام آباد اور کریم نگر میں جمعہ کے روز بھی گرمی کی شدت برقرار تھی ۔ راما گنڈم میں کل سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔