شہر میں ملٹی لیول فلائی اوورس کی تعمیر کو منظوری

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود میں ملٹی لیول فلائی اوور برجس ( ہمہ منزلہ فلائی اوور برجس ) کی تعمیر کیلئے حکومت نے منظوری دے دی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ عوامی ۔ خانگی شراکت کے ذریعہ ملٹی لیول فلائی اوور برجس کی تعمیر عمل میں آئیگی ۔ جملہ 20 سرکلس میں ان برجس کی تعمیر کی جائے گی ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پراجکٹ کا مکمل جائزہ لینے حکومت نے ایک خصوصی جائزہ یونٹ تشکیل دی ہے ۔ علاوہ ازیں اسپیشل آفیسر و کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی صدارت میں تین ارکان پر مشتمل پراجکٹ مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے اور احکامات جاری کئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق کے بی آر پارک روڈ نمبر 12 ، اگرسین جنکشن ، کینسر ہاسپٹل جنکشن ، فلم نگر ، جوبلی ہلز چیک پوسٹ ، ایل بی نگر جنکشن ، رسول پورہ چوراستہ ، اوپل چوراستہ ، اییپا سوامی سوسائٹی جنکشن ، جی پی آر جنکشن ، بہادر پورہ جنکشن ، مائینڈ اسپیس ، ہائی ٹیک سٹی جنکشن کے پاس ملٹی لیول فلائی اوور برجس کی تعمیر کو یقینی بنانے منظوری دے دی گئی ۔