مصر میں سڑک حادثہ 13 ملازمین پولیس ہلاک

قاہرہ ۔30مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) مصر میں سکیورٹی فورسیس کی ایک گاڑی کے ٹرک سے تصادم کے نتیجہ میں کم سے کم 13 ملازمین پولیس ہلاک اور تین عام شہری زخمی ہوگئے ۔ وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق بنی صویف منیا روڈ پر یہ حادثہ پیش آیا۔ چار رنگروٹ زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔ لاپرواہی کے ساتھ ڈرائیونگ ناہموار سڑکوں اور گاڑیوں کی خرات حالت کے سبب مصر میں حادثوں کی شرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے ۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ماہرین کی ایک کونسل تشکیل دی ہے جو حادثات کی شرح میں کمی کیلئے ایک جامع اسکیم تیار کریگی ۔ حکومت مصر نے حال ہی میں ٹریفک قوانین میں ترمیم بھی کئے ہیں جن کے ذریعہ قانون کی خلاف ورزی کرنے ، حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کیلئے کم سے کم ایک سال سزائے قید کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق سڑک حادثات کی شرح کے اعتبار سے ہندوستان ، چین اور امریکہ کے بعد مصر دنیا کا دسواں بدترین ملک ہے۔