چوٹی کانفرنس تعطل : صدر انڈونیشیا کی منموہن سنگھ سے امداد طلبی ممکن

بالی 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی تنظیم تجارت کی بالی چوٹی کانفرنس کی ناکامی کے اندیشے پیدا ہوگئے ہیں۔ کیونکہ ہندوستان نے غذائی طمانیت مسودہ بے لچک موقف اختیار کرلیا ہے۔ صدر انڈونیشیا سوسیلو بامبانگ یودھویونو امکان ہے کہ وزیراعظم منموہن سنگھ سے ٹیلیفون پر ربط پیدا کرکے اُنھیں ہندوستان کا رویہ نرم کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش کررہے

انسداد فرقہ وارانہ تشدد قانون ’’تباہی کامسالہ‘‘

احمدآباد 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انسداد فرقہ وارانہ تشدد قانون پیش کرنے کے وقت پر اعتراض کرتے ہوئے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی نے آج وزیراعظم منموہن سنگھ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے مجوزہ قانون سازی کو ’’بیمار نظریہ‘‘ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہاکہ اِس کا مسودہ انتہائی ناقص ہے اور یہ ’’تباہی کا مسالہ‘‘ ثابت

متوفی ارکان کو خراج عقیدت کے بعد پارلیمنٹ اجلاس ملتوی

نئی دہلی 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس آج انتہائی سنجیدہ انداز میں شروع ہوا جبکہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں موجودہ متوفی ارکان کے انتقال پر تعزیت پیش کی گئی۔ راجیہ سبھا کے رکن موہن سنگھ اور لوک سبھا کے رکن مراری لال کا انتقال ہوگیا ہے۔ اُنھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ایوان کا اجلاس آج دن بھر کے لئے ملتوی کرد

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو اللہ کی راہ میں کسی چیز کا جوڑا خیرات کرے تو وہ جنت کے دروازوں سے بلایا جائے گا‘‘۔ (بخاری و مسلم)

اکبر اویسی کو تلنگانہ حامیوں کی برہمی کا سامنا

شادنگر 5 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) درگاہ حضرت جہانگیر پیراں ؒپر زیارت کیلئے پہونچنے والے چندرائن گٹہ مجلس ایم ایل اے اکبر الدین اویسی کی گاڑی کو کتور منڈل کے موضع نیمن نروا کے پاس تلنگانہ کے سینکڑوں حامی جس میں ٹی آر ایس اور بی جے پی کے کارکن شامل تھے، مجلس ایم ایل اے اکبر الدین اویسی کی گاڑی کو روک کر جئے تلنگانہ کے نعرے بلند کئے ۔ ت

شاہ رخ خان بچوں کے ساتھ پشاور جانے کے خواہاں

نئی دہلی ۔ /4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سوپر اسٹار شاہ رخ خاں اپنے تین بچوں آریان ‘ سوہانا اور ابرام کے ساتھ اپنے آبائی مقام پشاور کے دورہ کے خواہاں ہے ۔ وہ ایجنڈہ آج تک پروگرام میں شرکت کیلئے نئی دہلی آئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے ان سے پاکستان کے دورہ کی درخواست کی ہے جسے وہ مسترد نہیں کریں گے ۔ وہ اپنے آب

دفعہ 370 کی تنسیخ کی کسی بھی کوشش کیخلاف انتباہ

نئی دہلی ؍ سری نگر 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے خبردار کیا ہے کہ دستور کی دفعہ 370 کی تنسیخ کی کسی بھی کوشش سے ریاست کے ہندوستان سے الحاق کا مسئلہ پھر چھڑسکتا ہے۔ دوسری طرف نریندر مودی کے حالیہ تبصرہ کے بعد اِس مسئلہ پر سیاسی سطح پر ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ بی جے پی کا یہ ماننا ہے کہ جموں و کشمیر کو دیئے

چار ریاستوں میں بی جے پی کو اقتدار : اگزٹ پول

نئی دہلی 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی مختلف ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی مختلف فرق کے ساتھ کلین سوئپ کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ اگزٹ پولس کے مطابق چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان اور دہلی میں بی جے پی کی کامیابی کا قوی امکان ہے۔ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں اُسے قطعی اکثریت حاصل ہوگی جبکہ چھتیس گڑھ میں معمو

حرم شریف میں عالمی قرآن مجید مسابقہ

جدہ ۔ /4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مکۃ المکرمہ میں حالیہ منعقدہ شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی قرآن مجید مسابقہ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا اور حیرت انگیز طور پر نائجیریا و بنگلہ دیش کے باشندوں نے انعام اول و دوم حاصل کیا ۔ جدہ میں واقع انٹرنیشنل قرآن میمورائیزیشن آرگنائزیشن (آئی کیو ایم او) کے سکریٹری جنرل عبداللہ بصفر نے بتایا کہ یہ قرآن خ

تلنگانہ پر وزارتی گروپ کی رپورٹ تیار، آج کابینہ میں غور

نئی دہلی 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ میں کل تلنگانہ پر رپورٹ اور نئی ریاست کی تشکیل کے سلسلہ میں مسودہ بل پر غور و خوض کیا جائے گا کیونکہ وزارتی گروپ نے اپنا کام آج رات پورا کرلیا ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ مجوزہ ریاست میں رائلسیما کے دو اضلاع کے انضمام کی سفارش کی گئی ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے نے تقریباً ایک گھنٹہ طوی

مرکزی حکومت ‘ قیام تلنگانہ کے عہد کی پابند : منموہن سنگھ

نئی دہلی 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) علیحدہ تلنگانہ کے قیام سے متعلق بل کی پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن میں پیشکشی کے مطالبات کے درمیان وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج کہاکہ حکومت نئی ریاست کے قیام کے عہد کی پابند ہے۔ لوک سبھا اسپیکر میراکمار کی طرف سے طلب کردہ کُل جماعتی اجلاس میں سرمائی اجلاس کی توسیع پر تمام جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پایا

اقوام متحدہ قرار داد و کشمیریوں کی خواہشات کا احترام ضروری : نواز شریف

اسلام آباد 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم پاکستان مسٹر نواز شریف نے آج ادعا کیا کہ جموں و کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے مسلسل اپنا اٹوٹ حصہ قرار دینا اس بنیادی مسئلہ کی یکسوئی میں اس کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے ۔ مسٹر شریف نے یہ ریمارکس مظفر آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد کے ساتھ ملاقات میں کئے ۔ دفتر وزیر اعظم سے جاری ک

یاسر عرفات کو زہر دیئے جانے کا امکان مسترد : فرنچ ماہرین

پیرس 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) فرنچ ماہرین نے اس خیال کو مسترد کردیا کہ فلسطینی رہنما یاسر عرفات کو زہر دے کر قتل کیا گیا ہے ۔ تحقیقاتی عمل سے جڑے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں یہ خیال مسترد کردیا گیا کہ یاسر عرفات کو زہر دیا گیا تھا ۔ یہ اصل بات ہے کہ وہ فطری موت کا شکار ہوئے تھے ۔ فرانسیسی ماہرین کا خیال سوئیز