یاسر عرفات کو زہر دیئے جانے کا امکان مسترد : فرنچ ماہرین

پیرس 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) فرنچ ماہرین نے اس خیال کو مسترد کردیا کہ فلسطینی رہنما یاسر عرفات کو زہر دے کر قتل کیا گیا ہے ۔ تحقیقاتی عمل سے جڑے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں یہ خیال مسترد کردیا گیا کہ یاسر عرفات کو زہر دیا گیا تھا ۔ یہ اصل بات ہے کہ وہ فطری موت کا شکار ہوئے تھے ۔ فرانسیسی ماہرین کا خیال سوئیز ماہرین سے مختلف ہے جنہوں نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ ان کی تحقیقات اس خیال کو تقویت بخشتی ہیں کہ یاسر عرفات کو پولونیم نامی زۃر دیا گیا تھا ۔ یاسر عرفات کا پیرس کے قریب ایک فرانسیسی دواخانہ میں 11 نومبر 2004 کو انتقال ہوا تھا ۔ ڈاکٹرس اس وقت وجہ بتانے سے قاصر تھے ۔