اوباما نے جھمپا لاہری کی کتاب ’’دی لو لینڈ‘‘ خریدی

نیویارک 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی پولٹزر ایوارڈ یافتہ مصنف جھمپا لاہری کی تازہ ترین ناول ’’دی لو لینڈ‘‘ اُن 20 کتابوں میں شامل ہے جو صدر امریکہ بارک اوباما نے گزشتہ ہفتہ اظہار تشکر تعطیلات کے دوران خریدی ہیں تاکہ اپنے احباب کو بطور تحفہ روانہ کرسکیں اور خود بھی مطالعہ کرسکیں۔ اوباما نے اپنی بیٹیوں ساشا اور مالیا کو واشنگٹن کے سیاست و نثر کے موضوع پر کتابوں کے شوروم لے گئے۔ یہ سالانہ مابعد اظہار تشکر روایت کے مطابق ہے۔ صدر امریکہ نے مختلف نوعیت کے موضوعات پر 21 کتابیں خریدیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اوباما یا تو یہ تمام کتابیں پہلے ہی پڑھ چکے ہیں یا پڑھنے کے خواہشمند ہیں۔ لاہری کی ناول ’’دی لولینڈ‘‘ دو بھائیوں کی کہانی ہے جو کولکتہ میں مقیم ہیں۔ ہندوستان اور امریکہ میں رابطہ کا کام انجام دیتے ہیں۔ ایک بھائی نئی زندگی کے آغاز کے لئے امریکہ منتقل ہوجاتا ہے اور سیاست کے میدان میں اُتر جاتا ہے۔ لاہری نے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ ممکن ہے کہ اوباما خود اپنی کہانی کی جھلکیاں اِس ناول میں پاتے ہیں کیونکہ اُن کے والد کینیا کے اور والدہ کینساس کی تھیں اور وہ خود سیاست کے میدان میں اُترے ہیں۔