دنیا
امریکہ میں گھر آتشزدگی ماں اور آٹھ بچے فوت
شکاگو ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست کنٹکر میں ایک 35 سالہ ماں اور اس کے 8 بچے گذشتہ روز اس وقت زندہ جھلس کر فوت ہوگئے جب لکڑی سے بنا ان کا گھر نامعلوم آگ کے سبب خاکستر ہوگیا۔ دو افراد زندہ بچ گئے، جن میں اس بدنصیب خاتون کا شوہر 36 سالہ چاڈ جے واٹسن اور ان کا ایک رشتہ دار زخمی ہوگیا جنہیں فضائی امبولینس کے ذریعہ نیش ویل ٹینسی کے ای
صدر یوکرائن یانوکووچ علالت کے باعث چھٹیوں پر
کییف ، 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سیاسی بحران کے شکار ملک یوکرائن میں صدر وکٹر یانوکووچ طبیعت کی خرابی کے باعث چھٹیوں پر چلے گئے ہیں۔ انھوں نے یہ چھٹی ایسے موقع پر لی ہے جب ملک میں سیاسی عدم استحکام عروج پر ہے اور دارالحکومت کییف سمیت ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ سیاسی بحران کے باعث یوکرائن کو دیوالیہ پن کا بھی خطرہ ہے۔ جمعر
مائیکل راجرز این ایس اے کے سربراہ نامزد
واشنگٹن ، 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے نیوی کے اعلیٰ سائبر کمانڈر وائس ایڈمرل مائیکل راجرز کو نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے نئے سربراہ کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔ ناقدین نے اس اقدام کو اس الیکٹرانک جاسوس ایجنسی کی ساکھ کی بحالی کی کوشش سے تعبیر کیا ہے۔ یو ایس فلیٹ سائبر کمانڈ کے سربراہ اور رمز شناسی کے ماہر وائس ایڈمرل
’’تم نے میرے بیٹے کو مار ڈالا ‘‘
جنیوا۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر عباس خان کی ماں فاطمہ خان آج جنیوا میں کانفرنس کے مقام تک پہونچ گئیں اور روتے ہوئے برہمی کے عالم میں کہا کہ ’’تم نے میرے بیٹے کو مار ڈالا‘‘۔ شام کے متحارب گروپس ، اقوام متحدہ کی ثالثی کے ذریعہ جنیوا میں چھٹے دن مذاکرات جاری رکھے ہوئے تھے کہ فاطمہ خان کانفرنس کے اس مقام تک
جنیوا مذاکرات میں برف پگھل رہی ہے : ابراہیمی
جنیوا ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ قاصد برائے شام الاخضر الابراہیمی نے کہا ہے کہ جنیوا میں جاری مذاکرات میں پہلی مرتبہ برف پگھلی ہے لیکن انھیں بات چیت کے پہلے مرحلے میں کسی نمایاں کامیابی کی توقع نہیں ہے۔ انھوں نے جنیوا میں شامی حکومت اور حزب اختلاف کے نمائندوں کے درمیان جنیوا اول پر مذاکرات کے بعد نیو
2014 چناؤ : کوئی پارٹی کو اکثریت نہ ملے گی
واشنگٹن ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کی حکمرانی میں مخلوط سیاست کا بدستور غلبہ رہے گا کیونکہ کسی بھی پارٹی کو 2014ء کے جنرل الیکشن میں واضح اکثریت حاصل ہونے کا امکان نہیں ہے، ایک سینئر امریکی انٹلیجنس عہدہ دار نے آج یہ بات کہی۔ ’’مخلوط سیاست کا لگ بھگ یقینی طور پر ہندوستانی حکمرانی پر غلبہ رہے گا۔ 1984ء کے قومی انتخابات سے کوئی
بنگلہ دیش اسلحہ کیس : الفا لیڈر، سابق وزراء کو سزائے موت
ڈھاکہ ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سرکردہ الفا لیڈر پریش بروا جو ہندوستان کے انتہائی مطلوب عسکریت پسندوں میں سے ہے، دو سابق وزراء اور اتنے ہی آرمی جنرلس 14 افراد میں شامل ہیں جنھیں ایک بنگلہ دیشی عدالت نے اس ملک کی سب سے بڑی ہتھیاروں کی کھیپ کی ضبطی کے لگ بھگ 10 سال بعد آج سزائے موت سنائی ہے۔ بروا کو جو موجودہ طور پر مفرور ہے
ایرانی اداکار کو احمدی نژاد کا ہم شکل ہونیکی سزا
تہران ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک مشہور ایرانی اداکار نے کہا ہے کہ انھیں سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا ہم شکل ہونے کی وجہ سے آٹھ سال تک اداکاری کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد بصیری نے یہ انکشاف ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ انھیں اپنے اوپر پابندی کا اس وقت معلوم ہوا جب وکلا نے انھیں فون کر کے پو
فلپائن میں 40 مسلم باغی ہلاک
منیلا ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فلپائنی دستوں نے کم از کم 40 مسلم جنگجوؤں کو ہلاک کردیا اور بم سازی کے مرکز والے باغی گڑھ کو قبضے میں لے لیا جو نئی امن معاملت کے مخالف شورش پسندوں کے خلاف دو روزہ جارحانہ مہم کے نتائج ہیں، ملٹری عہدیداروں نے آج یہ بات کہی۔ صدر بیننگو اکینو III نے کہا کہ ملٹری نے دیہاتوں کی حفاظت کیلئے یہ کارروائی شروع کی ج
چالیس ممالک میں 2014ء میں بغاوت کا خطرہ: رپورٹ
واشنگٹن ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایک موقر اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں تقریباً 40 ایسے ملک ہیں جہاں 2014ء کے دوران فوجی بغاوت کا خطرہ کافی زیادہ ہے۔ ’واشنگٹن پوسٹ‘ کی رپورٹ میں جن ممالک میں اس خطرے کی نشاندہی کی گئی ہے اْن میں بعض افریقی ملکوں کے علاوہ پاکستان اور افغانستان بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے
نیپال میں آئندہ ہفتے تک نئی حکومت ممکن
کٹھمنڈو 30 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپالی کانگریس کے لیڈر سشیل کوئرالا نے آج کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ آئندہ ہفتے تک اپنی قیادت میں ایک متفقہ حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ اس سلسلہ میں دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت چل رہی ہے ۔ مسٹر کوئرالا کو حال ہی میں نیپالی کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا گیا
امریکہ میں برفانی طوفان کی تباہی،13 افراد ہلاک
نیویارک ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں ایک بار پھربرفانی طوفان نے آفت برپا کر دی ہے۔ زمینی اور فضائی ٹریفک متاثر جبکہ شہری گھروں میں پھنس کر رہ گئے ہیں، مختلف حادثات میں اب تک 13 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی ریاستوں میں ایک بار پھر برفانی طوفان نے نظام زندگی کو جما دیا ہے۔ ریاست ٹیکساس سے جارجیا اور جنوبی کیرول
یوکرائن میں مظاہرین کو عام معافی کی قرارداد منظور ، اپوزیشن مخالف
کییف ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یوکرائن میں اپوزیشن نے زیر حراست مظاہرین کو مشروط طور پر عام معافی دینے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔ اپوزیشن کا موقف ہے کہ حکومت عام معافی کو مظاہرے ختم کرنے کیلئے استعمال کر نا چاہتی ہے۔ ملکی پارلیمان میں منظورہ قرارداد کے مطابق جیلوں میں قید مظاہرین کو اسی وقت رہا کیا جائے گا، جب وہ حکومت مخالفین مظاہرے او
بان کی مون کی برلن آمد
برلن ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون اپنے چار روزہ دورۂ جرمنی پر آج جرمن دارالحکومت برلن پہنچ گئے، جہاں وہ جرمن قیادت بشمول صدر یوآخم گاؤک اور چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات میں شام کے بحران کے علاوہ افریقی ممالک مالی اور وسطی افریقی جمہوریہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ بان کل جمعہ کو شروع
برطانیہ ‘ ایشیا ئی امور میں زیادہ سرگرم ہونے کا خواہاں : ولیم ہیگ
منیلا 30 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے وزیر خارجہ مسٹر ولیم ہیگ نے آج کہا کہ ان کا ملک ایشیا کی معیشت اور سکیوریٹی میں سرگرم اور اضافی رول ادا کرنا چاہتا ہے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی چین میں سرحدی تنازعات سے متعلق امور میں کسی کا فریق نہیں بنے گا ۔ ولیم ہیگ نے فلپائن کے دارالحکومت منیلا کا آج دورہ کرتے ہوئے کہا کہ تجارت اور سل
اوباما، امریکیوں کی اکثریت کو مطمئن کرنے میں ناکام
واشنگٹن ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر بارک اوباما کا اسٹیٹ آف یونین خطاب دیکھنے والے امریکیوں میں نصف سے کچھ کم تعداد نے انتہائی مشتبہ ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ صدر اوباما نے انتہائی شائستہ و سشت انداز میں کئے گئے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ وہ اپنی دوسری میعاد کے دوران مقررہ مقاصد کی تکمیل کیلئے کانگریس کی پابندیوں کو عبوری
ایران کے خلاف نئی تحدیدات مسترد کرنے کی دھمکی
واشنگٹن 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج عہد کیاکہ امریکی کانگریس میں ایرانی متنازعہ نیوکلیر پروگرام کچلنے کیلئے اگر کوئی تازہ تحدیدات کا قانون منظور کیا جائے تو وہ اُسے مسترد کردیں گے۔ امریکی کانگریس سے اپنے چھٹے سالانہ خطاب میں اوباما نے تیقن دیا کہ جاریہ سال کارکردگی کا سال ہوگا۔ اُنھوں نے اپنی خارجہ پالیس
یورپ میں شدید سردی ، 4 افراد فوت
صوفیہ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وسطی اور مشرقی یوروپ کے علاقے شدید سردی کی گرفت میں ہیں۔ گزشتہ چند دن میں بلغاریہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ آج کا دن ماسکو میں سال کا سرد ترین دن تھا۔ بلغاریہ میں زبردست برفباری اور تیز رفتار آندھی سے کئی دیہاتوں میں پانی اور برقی کی سربراہی متاثر ہوئی۔ بلغاریہ کے دیہات کوویٹ میں برف کا تودا گرنے سے ایک
تعطل کا شکار شام مذاکرات کا جنیوا میں احیاء
جنیوا 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے متحارب فریقوں کے درمیان بات چیت جنیوا میں آج پانچویں دن میں داخل ہوگئی لیکن منتقلی اقتدار کا کوئی اشارہ نہیں ملا اور نہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی جانے والی راحت رسانی کے سلسلہ میں جس کی شامی قوم کو انتہائی ضرورت ہے، کوئی پیشرفت ہوسکی۔ صدر بشارالاسد کی حکومت کا وفد اور اپوزیشن قومی اتحاد