امریکہ میں گھر آتشزدگی ماں اور آٹھ بچے فوت

شکاگو ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست کنٹکر میں ایک 35 سالہ ماں اور اس کے 8 بچے گذشتہ روز اس وقت زندہ جھلس کر فوت ہوگئے جب لکڑی سے بنا ان کا گھر نامعلوم آگ کے سبب خاکستر ہوگیا۔ دو افراد زندہ بچ گئے، جن میں اس بدنصیب خاتون کا شوہر 36 سالہ چاڈ جے واٹسن اور ان کا ایک رشتہ دار زخمی ہوگیا جنہیں فضائی امبولینس کے ذریعہ نیش ویل ٹینسی کے ایک ہاسپٹل کو منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ متوفی ماں کی شناحت لارے واٹسن کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ متوفی آٹھ بچوں کی عمر 4 تا 15 سال کے درمیان تھی۔ تحقیقات کنندگان نے کہا ہیکہ گرینویل کے دیہی گھر میں پیش آیا یہ واقعہ محض ایک حادثہ ہے۔