تیقنات کی تکمیل کیلئے کمیٹی کی تشکیل، جذامیوں کی کجریوال سے ملاقات

نئی دہلی /27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت دہلی نے اعلان کیا کہ ایک 9 رکنی کمیشن چیف منسٹر کجریوال کی زیر قیادت قائم کیا جا رہا ہے، تاکہ عام آدمی پارٹی کے 70 انتخابی وعدوں کی تکمیل کی جاسکے۔ کابینہ نے اس کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ کجریوال بحیثیت صدر نشین دو ارکان نامزد کریں گے۔ دریں اثناء کجریوال نے آج اپنا جنتا دربار منعقد کیا، جس

ممبئی دھماکوں کے ملزم اعجاز شیخ پر تازہ فرد جرم

ممبئی /27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی وکیل استغاثہ اجول نکم نے کہا کہ پولیس نے ملزم اعجاز شیخ کے خلاف جولائی 2011ء کے تین ممبئی دھماکے مقدمہ میں ضمنی فرد جرم خصوصی مکوکا عدالت میں پیش کیا ہے۔ انڈین مجاہدین کے معاون بانی یسین بھٹکل اس کے کلیدی ملزم ہیں۔ تین بم دھماکے 13 جولائی 2011ء کو زویری بازار، اوپیرا ہاؤس اور کبوتر خانہ میں ہوئے تھے، ج

گجرات فسادات 2002ء: برطانوی شہریوں کی ہلاکت کے 6 ملزم بری

ہمت نگر (گجرات) /27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شہادتوں کے فقدان کا تذکرہ کرتے ہوئے خصوصی عدالت نے آج تین برطانوی شہریوں کی گجرات فسادات 2002ء میں ہلاکت کے 6 ملزموں کو بری کردیا۔ برطانوی شہری قصبہ پرانتیج (ضلع سابر کنٹھا) میں ہلاک ہوئے تھے اور حکومت برطانیہ نے پالیسی فیصلہ کیا تھا کہ حکومت گجرات سے ربط پیدا کرکے اس واقعہ کا مقدمہ چلانے پر زور د

حصول اراضی قانون کاشت کاروں کی زمین لوٹنے کے مترادف: شیوسینا

ممبئی /27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی حلیف اور این ڈی اے کی رکن شیو سینا نے آج الزام عائد کیا کہ نیا حصول اراضی قانون کاشت کاروں کی زمین زبردستی حاصل کرنے کے مترادف ہے اور کہا کہ پارٹی تبدیلی کے نام پر کی جانے والی اس ناانصافی کی مخالفت جاری رکھے گی۔ صدر شیو سینا ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ہم پر اس قانون کی مخالفت کا مسلسل الزام عائد کیا

عام بجٹ کی آج پیشکشی

نئی دہلی 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی این ڈی اے حکومت کا پہلا مکمل سال کا عام بجٹ 28 فروری کو پیش کریں گے۔
میں اقلیتوں کا مخالف نہیں، توگاڑیہ کا
دورۂ کندھامل سے روکنے پر بیان

بی این پی کا کل سے دوبارہ بنگلہ دیش بند

ڈھاکہ /27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی اہم اپوزیشن پارٹی بی این پی نے اتوار کے دن سے دوبارہ 72 گھنٹے کا ملک گیر بند منانے کا اعلان کیا ہے، تاکہ ملک میں سیاسی وابستگی سے بالاتر انتظامیہ کے تحت تازہ انتخابات کے مطالبہ میں شدت پیدا کی جاسکے۔ بی این پی 20 پارٹیوں کا اتحاد ہے، جو عوامی لیگ حکومت کا تختہ الٹنے کی خواہاں ہے۔ اس نے گزشتہ عا

مودی کی چیف منسٹری میں بھی گجرات پسماندہ تھا: کانگریس

نئی دہلی /27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی کی غربت کے سلسلے میں کانگریس پر تنقید کے جواب میں اپوزیشن قائد ملک ارجن کھرگے نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست گجرات اس وقت بھی غریب ریاست تھی، جب مودی اس کے چیف منسٹر تھے۔ انھوں نے کہا کہ مودی کو تقریر فن آتا ہے، لیکن حقائق کی کسوٹی پر ان کی تقریریں پوری نہیں اترتیں۔ سماج وادی

دہلی میں سکم کی خاتون کی عصمت ریزی، ایمس کا ڈاکٹر اور دیگر 4 گرفتار

نئی دہلی /27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سکم کی متوطن ایک 25 سالہ خاتون جو ایک فوجی عہدہ دار کی بیوی تھی، غیر قانونی طورپر دہلی منتقل کی گئی، جہاں مبینہ طورپر جنوبی دہلی کے علاقہ حوض خاص میں ایمس کے ایک ڈاکٹر نے کل رات اس کی عصمت ریزی کی۔ خاتون کا شوہر ہے گورکھا ریجمنٹ میں ملازم ہے اور راجستھان میں تعینات ہے۔ خاتون کو بیوٹی پارلر میں ملازمت کے

گوا میں عوام کی خواہش پر ’’گھرواپسی‘‘ کا اہتمام ممکن: وی ایچ پی

پاناجی /27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وشوا ہندو پریشد نے آج کہا کہ وہ مقامی عوام کی خواہش پر گوا میں بھی ’’گھرواپسی‘‘ پروگرام کا اہتمام کرے گی۔ وی ایچ پی کے کنوینر برائے گوا و مہاراشٹرا دادا ویدک نے کہا کہ ہزاروں سال قبل گوا کے ہندوؤں نے عیسائیت قبول کی تھی، اگر وہ واپس آنا چاہتے ہیں اور وی ایچ پی سے ربط پیدا کرتے ہیں تو ہم ان کی دوبارہ ہند

حلف برداری میں وزیراعظم کی شرکت

نئی دہلی ، 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پی ڈی پی کے سرپرست مفتی محمد سعید جموں و کشمیر میں 25 رکنی کابینہ کی قیادت کریں گے جس کا نصف حصہ بی جے پی سے رہے گا، اور اتوار کو جموں میں حلف برداری تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی شرکت کریں گے۔ اب جبکہ متنازعہ مسائل جیسے آرٹیکل اور افسپا پر اختلافات کی یکسوئی کرلینے کے بعد پی ڈی پی ۔ بی جے پی معاملت طئ

موسم گرما میں برقی کٹوتی نہیں ہوگی ، کیرالا سے برقی کا حصول

حیدرآباد۔/27فبروری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اعلان کیا کہ موسم گرما میں برقی کٹوتی نہیں ہوگی۔ چیف منسٹر نے آج سکریٹریٹ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وضاحت کی کہ برقی کی قلت پر قابو پانے کیلئے حکومت کے اقدامات ثمر آور ثابت ہوئے ہیں۔ کیرالا کے کائم کولم سے 500میگا واٹ برقی حاصل کی جارہی ہے جس سے برقی کی صورت

سہارا انڈیا پریوار کے ملازمین کی تنخواہیں تاخیر کا شکار

نئی دہلی ۔ 27 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سہارا کاسیبی کے ساتھ طویل عرصہ سے جاری تنازعہ جو سرمایہ کاروں کو ان کی رقومات کی باز ادائیگی سے متعلق ہے ۔ اب اس کا اثر گروپ کے ملازمین کی تنخواہوں پر بھی مرتب ہوتا نظر آرہا ہے کیوں کہ ملازمین کو اب تنخواہوں کے حصول میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ بحران سے دوچار سہارا کے مختلف کارپوریٹ دفاتر ک