ممبئی دھماکوں کے ملزم اعجاز شیخ پر تازہ فرد جرم

ممبئی /27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی وکیل استغاثہ اجول نکم نے کہا کہ پولیس نے ملزم اعجاز شیخ کے خلاف جولائی 2011ء کے تین ممبئی دھماکے مقدمہ میں ضمنی فرد جرم خصوصی مکوکا عدالت میں پیش کیا ہے۔ انڈین مجاہدین کے معاون بانی یسین بھٹکل اس کے کلیدی ملزم ہیں۔ تین بم دھماکے 13 جولائی 2011ء کو زویری بازار، اوپیرا ہاؤس اور کبوتر خانہ میں ہوئے تھے، جن سے 21 افراد ہلاک اور 141 زخمی ہوئے تھے۔

حصول اراضی بل کمیٹی کی
صدر بی جے پی کو سفارشات
نئی دہلی /27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے حصول اراضی قانون کے بارے میں ایک سوال نامہ تیار کیا ہے، جس کے جواب کاشت کاروں اور دیگر تنظیموں سے حاصل کئے جائیں گے۔ کمیٹی نے آج اپنا کام مکمل کرلیا اور جلد ہی صدر پارٹی امیت شاہ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی نے ملک کے مختلف علاقوں کے کاشت کاروں اور مختلف تنظیموں سے معلومات حاصل کی ہیں، جن کو یکجا کرکے رپورٹ صدر بی جے پی کو پیش کی جائے گی۔ وزیر اعظم مودی اس رپورٹ کو پارلیمنٹ میں بھی پیش کریں گے۔ کاشت کار تنظیموں نے کئی اندیشے ظاہر کئے ہیں۔