مودی کی چیف منسٹری میں بھی گجرات پسماندہ تھا: کانگریس

نئی دہلی /27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی کی غربت کے سلسلے میں کانگریس پر تنقید کے جواب میں اپوزیشن قائد ملک ارجن کھرگے نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست گجرات اس وقت بھی غریب ریاست تھی، جب مودی اس کے چیف منسٹر تھے۔ انھوں نے کہا کہ مودی کو تقریر فن آتا ہے، لیکن حقائق کی کسوٹی پر ان کی تقریریں پوری نہیں اترتیں۔ سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو نے جاننا چاہا کہ کیا مودی نے کاشت کاروں کے قرضہ جات معاف کرنے کے لئے رقم فراہم کی ہے؟۔ مختصر سے وقفہ کے لئے لوک سبھا کا اجلاس شور و غل کی نذر ہو گیا، جس کے بعد تحریک تشکر ندائی ووٹ سے منظور کرلی گئی، لیکن قبل ازیں اس میں دس ترمیمات پیش کی گئی تھیں، جن کو مسترد کردیا گیا۔