رورل واٹر اسکیم میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ

حیدرآباد 27 فبروری ( این ایس ایس ) حکومت تلنگانہ نے آج رورل واٹر اسکیم میں کچھ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا ۔ جن جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے ان میں ایک سی ای ‘ 10 ایس ایز ‘ 31 ای ایز ‘ 104 ڈی ایز اور 346 اے ایز شامل ہیں۔ حکومت نے ان جائیدادوں پر تقررات کیلئے منظوری دیدی ہے اور اس کے نتیجہ میں رورل واٹر سپلائی اسکیم کو استحکام حاصل ہوکر عوام کو راحت مل سکتی ہے ۔