سوائین فلو سے مزید دو اموات ‘ 27 تازہ کیسیس

حیدرآباد 27 فبروری ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں سوائین فلو سے مزید دو اموات اور مزید 27 افراد کے اس سے متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ ریاست میں اب تک اس مرض سے جاریہ سال فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 56 ہوگئی ہے ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے سوائین فلو کے تعلق سے جاری کردہ ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ جاریہ سال یکم جنوری سے 26 فبروری تک جملہ 4,483 افراد کے معائنے کئے گئے ہیں جن میں 1,412 افراد کے نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اس مرض سے اب تک فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 56 ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کل جملہ 102 افراد کے معائنے کئے گئے جن میں 27 افراد کے نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چھ دن کے دوران اس مرض سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے ۔