تیقنات کی تکمیل کیلئے کمیٹی کی تشکیل، جذامیوں کی کجریوال سے ملاقات

نئی دہلی /27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت دہلی نے اعلان کیا کہ ایک 9 رکنی کمیشن چیف منسٹر کجریوال کی زیر قیادت قائم کیا جا رہا ہے، تاکہ عام آدمی پارٹی کے 70 انتخابی وعدوں کی تکمیل کی جاسکے۔ کابینہ نے اس کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ کجریوال بحیثیت صدر نشین دو ارکان نامزد کریں گے۔ دریں اثناء کجریوال نے آج اپنا جنتا دربار منعقد کیا، جس میں جذام کے مریضوں نے ان سے ملاقات کی۔ علاوہ ازیں شرومنی اکالی ویلفیر سوسائٹی لندن کے کئی این آر آئی ارکان نے بھی ان سے ملاقات کی۔ بلدیہ کے 50 کنٹراکٹ ملازموں نے بھی ملاقات کی۔