اسرائیلی اشیاء کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

بھینسہ ۔ 31 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسرائیلی اشیاء کا بائیکاٹ معصوم فلسطینیوں کی مدد کا واحد ذریعہ ہے ۔ ایس آئی او یونٹ بھینسہ کی جانب سے اسرائیلی اشیاء کی بائیکاٹ مہم چلائی جارہی ہے ۔ اس مہم کے ذریعہ شہر بھینسہ میں اسرائیلی اشیاء کے بائیکاٹ کے متعلق شعور کو بیدار کرنے کیلئے کتابچہ ، پوسٹرس وغیرہ تقسیم کئے گئے اور بھینسہ کے اہم

محبوب نگر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی جلسہ

محبوب نگر ۔ 31 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نہتے فلسطینی عوام پر گزشتہ ایک ماہ سے اسرائیل کی جانب سے ڈھائے جارہے ، مظالم ، بربریت اور جارحیت کے خلاف انڈو عرب لیگ کی جانب سے بتاریخ 2 اگسٹ بمقام میونسپل ٹاون ہال گراؤنڈ محبوب نگر پر شام 7 بجے منعقدہ احتجاجی جلسہ عام میں مسلماناں محبوب نگر کثیر تعداد میں شرکت کی محمد تقی حسینی تقی صدر ضلع

سب کلکٹر وقار آباد امرپالی کا تبادلہ

تانڈور ۔ 31 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محترمہ امر پالی IAS سب کلکٹر وقار آباد کا تبادلہ عمل میں آیا انہیں ڈائرکٹر محکمہ بہبود خواتین و اطفال مقرر کیا گیا ان کی جگہ شری یم ہری نارائن آئی اے ایس کو رخصت کے ختم پر تبادلہ کر کے وقار آباد روانہ کردیا گیا وہ جلد ہی سب کلکٹر وقار آباد کی حیثیت سے جائزہ حاصل کریں گے ۔

جماعت اسلامی کریم نگر کی جانب سے عید کٹس کی تقسیم

کریم نگر ۔ 31 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جماعت اسلامی شہر کریم نگر کی جانب سے شہر کریم نگر اور دیگر مواضعات ، مگللی پالم ، الگنور ، گنڈی ، بماکل ، ریکرتی ، کڑمیال میں ہیومین ویلفیر فاونڈیشن کی جانب سے اسپانسر شدہ رمضان عید کٹس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ کٹس کی تقسیم کی مہم میں ناظم شعبہ خدمت خلق منیر احمد خاں ، معاون ناظم سید اظہر ، سکری

مظلوم و غریب مسلمانوں کی مدد کیلئے ہمدردانِ ملت کا مثالی جذبہ

حیدرآباد۔ 30؍جولائی (سیاست نیوز)۔ ادارہ سیاست ملت کے غریبوں کی امداد، مستحق طلباء و طالبات میں اسکالر شپس کی تقسیم، کینسر اور دیگر امراض میں مبتلاء مریضوں کی اعانت، غریب لڑکیوں کی شادیوں، متاثرین فسادات کی مالی مدد، لاوارث مسلم نعشوں کی تجہیز و تکفین جیسے کاموں میں ہمیشہ سے ہی آگے رہا ہے اور اس کام میں اسے آگے بڑھانے میں ملت نے اہم

عظیم تر شہر حیدرآباد کی عیدگاہوں اور مساجد میں عیدالفطر کے اجتماعات

حیدرآباد 30 جولائی (سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں عیدالفطر کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے خلاف برہمی اور فلسطین و غزہ کے مظلومین سے ہمدردیاں نمایاں طور پر محسوس کی گئیں۔ شہر کی تمام عیدگاہوں و مساجد میں جہاں کہیں نماز عیدالفطر کا اہتمام کیا گیا تھا، ہر مقام پر مسلمانوں نے فلسطین کے مظلومین کی فتح و نصرت اور

انجینئرنگ میں داخلوں کیلئے 7 اگست سے سرٹیفکیٹس کی تنقیح

حیدرآباد۔/30جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام)۔ ایمسیٹ ایڈمیشن کمیٹی نے حکومت تلنگانہ کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے آج انجینئرنگ میں داخلوں کے لئے 7 اگست سے سرٹیفکیٹس کی تنقیح و توثیق کے لئے اعلامیہ جاری کردیا اور 23 اگست کو تنقیح و توثیق کے عمل کا اختتام عمل میں آئے گا۔ ہیلپ لائن سنٹرس میں رینکس کی تقسیم اور ہیلپ لائن سنٹرس کی فہرست ویب سائ

ذہنی طور پر معذور شخص اسمبلی میں داخل ہوگیا

حیدرآباد۔ /30جولائی، ( این ایس ایس ) ذہنی طور پر معذور ایک شخص آج صبح آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے باب الداخلہ کو جزوی نقصان پہنچاتے ہوئے ایوان میں پہنچ کر تنہا بیٹھ گیا۔ اس عجیب و غریب واقعہ نے پولیس کو کچھ دیر کیلئے سخت اُلجھن میں ڈال دیا۔ ریاستی قانون ساز اسمبلی میں اگرچہ تین پرتوں پر مشتمل ’ سخت ترین‘ سیکورٹی نظام رائج ہے جس ک

سیما آندھرا کی گاڑیوں سے ٹرانسپورٹ ٹیکس وصول نہ کرنے کی ہدایت

حیدرآباد۔/30جولائی، ( این ایس ایس ) ہائی کورٹ نے تلنگانہ کی ریاستی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیما آندھرا علاقہ سے یہاں پہنچنے والی گاڑیوں سے کوئی ٹرانسپورٹ ٹیکس وصول نہ کرے۔ حکومت تلنگانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکمنامہ کے خلاف چیلنج کرتے ہوئے تروملا کیبس اسوسی ایشن کی درخواست پر اپنے فیصلہ میں ہائی کورٹ نے کہا کہ تلنگانہ اور آندھرا

حیدرآباد کو کچرے سے پاک بنانے کا منصوبہ

حیدرآباد۔/30جولائی، ( پی ٹی آئی) شہر کی آٹھ منتخب سڑکوں پر کچرا پھینکنے کے خلاف عائد ہونے والا بھاری جرمانہ بہت جلد آپ کی جیبوں کیلئے بار گراں بن جائے گا، اور اگر آپ بار بار کچرا پھینکتے ہوئے پکڑے جائیں تو اس صورت میں جیل بھی پہنچ سکتے ہیں۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی) نے آج کہا کہ شہر کی آٹھ منتخب سڑکوں پر کچرا پھی

شاہ علی بنڈہ میں آر ٹی سی بس نے 20سالہ لڑکی کو روند دیا

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ سید علی چبوترہ شاہ علی بنڈہ میں آج رات اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب ایک آر ٹی سی بس نے20 سالہ لڑکی کو روند دیا۔ بس ڈرائیور کی مبینہ لاپرواہی کے خلاف برہم مقامی عوام نے بس پر سنگباری کر کے اسے نقصان پہنچایا اور اسے نذر آتش کرنے کی ناکام کوشش کی۔ تفصیلات کے بموجب فاطمہ فرحت عرف روحی ساک

انتقال

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( راست ) : الحاج شجاعت اللہ خاں المعروف ظہور نواب کا 29 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ میر مومن عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 31 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد فخر النساء بیگم ہری باولی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9030500533 پر ربط کریں ۔۔

مذہبی خبریں

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( راست ) : اعراس شریف حضرت علامہ سید شاہ ابراہیم رضوی قادری و حضرت علامہ سید شاہ طاہر رضوی قادری واقع قادری باغ عنبر پیٹ میں 3 شوال کو مقرر ہے ۔ جس میں چار بجے شام تا عصر قصیدہ بردہ شریف بعد عصر ختم شریف و صندل مالی بعد مغرب جلسہ فیضان اولیاء اللہ مقرر ہے ۔ مراسم صندل مالی جانشین انجام دیں گے ۔۔

تلنگانہ طلبہ کے لیے اسکالر شپس اسکیم پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے طلباء کو مالی امداد سے متعلق نئی اسکیم پر عمل آوری کے رہنمایانہ خطوط طئے کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے آج اس سلسلہ میں جی او آر ٹی 36 جاری کیا۔ کمیٹی تعلیمی سال 2014-15 کے دوران اس اسکیم پر عمل آوری کے طریقہ کار کو طئے کرنے کے بعد حکومت کو اپنی س