محبوب نگر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی جلسہ

محبوب نگر ۔ 31 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نہتے فلسطینی عوام پر گزشتہ ایک ماہ سے اسرائیل کی جانب سے ڈھائے جارہے ، مظالم ، بربریت اور جارحیت کے خلاف انڈو عرب لیگ کی جانب سے بتاریخ 2 اگسٹ بمقام میونسپل ٹاون ہال گراؤنڈ محبوب نگر پر شام 7 بجے منعقدہ احتجاجی جلسہ عام میں مسلماناں محبوب نگر کثیر تعداد میں شرکت کی محمد تقی حسینی تقی صدر ضلع کانگریس شعبہ اقلیت نے اپیل کی ہے ۔ انڈو عرب لیگ کی جانب سے منعقدشدنی اس جلسہ عام میں بین الاقوامی قائدین شرکت کرینگے ۔ لہذا مسلمانان محبوب نگر بھی کثیر تعداد میں شرکت فرماکر عالم اسلام پر ہورہی سازشوں کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار کریں ۔ انہوں نے کانگریس کے عوامی منتخبہ نمائندوں اور اقلیتی قائدین سے اس جلسہ میں شرکت کرنے اور اپنے اپنے حلقوں سے عوام کو جلسہ گاہ تک پہنچانے میں مدد کرنے کی خواہش کی ۔