محبوب نگر میں اسرائیل کے خلاف دستخطی مہم

محبوب نگر ۔ 31 ۔ جولائی ( ای میل ) اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا
(SIO) یونٹ محبوب نگر اسرائیلی بمباری ، اسرائیل کی بربریت کے خلاف عیدگاہ میں دستخطی مہم چلائی گئی ۔ برادر محمد ایوب ریجنل پریسیڈنٹ تلنگانہ مرکزی حکومت اسرائیل کے فلسطینیوں پر جاری مظالم کے خلاف اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا اور اسلامی ممالک سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیلی اشیاء کا بائیکاٹ کریں اور اسرائیل سے تمام ممالک بالخصوص ہندوستان کو چاہئے کہ وہ سفارتی تعلقات کو منطقع کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل بمباری میں مساجد کی شہادت اور معصوم نہتے مسلمانوں بالخصوص کمسن و شیرخوار بچوں ، خواتین اور ضعیف حضرات کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ۔ برادر ظہیر ایس آئی او پریسیڈنٹ محبوب نگر نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی فلسطین کے خلاف کارروائیوں پر سخت الفاط میں مذمت کی اور کہا کہ غزہ کا کوئی ایسا مکان نہیں ہے جہاں کوئی مسلمان شہید نہ ہوا ہو ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی پالیسی رہی ہے کہ وہ یہودیوں کی پشت پناہی کرے ۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی اشیاء کا بائیکاٹ کریں۔ اس موقع پر برادر محمد متین ، جہانگیر ، سیف الرحمن ، وغیرہ موجود تھے ۔