پرانا پل دروازہ میں مندر کو نقصان کی اطلاع پر کشیدگی

حیدرآباد۔/30جولائی، ( سیاست نیوز) پرانا شہر کے علاقہ پرانا پل دروازہ کے قریب واقع ایک مندر کو بعض نامعلوم اشرار کی جانب سے مبینہ نقصان پہنچائے جانے کے واقعہ کے بعد معمولی کشیدگی پیدا ہوگئی۔ آج رات دیر گئے مندر کو نقصان پہنچائے جانے کی اطلاع عام ہوتے ہی اکثریتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے جمع ہوگئے اور اقلیتی طبقہ کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی اور راستہ سے گزرنے والے اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے بعض افراد کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم واقعہ کی اطلاع ملتے ہی حسینی علم پولیس نے پرانا پل دروازہ پہنچ کر اکثریتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے ایک مشتبہ شخص کو پکڑ لیا جو حالت نشہ میں تھا۔پولیس نے اس شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔ ساؤتھ زون پولیس نے اس واقعہ کے بعد سخت چوکسی اختیار کرتے ہوئے گشت میں شدت پیدا کردی۔ رات دیر گئے سڑک سے گذرنے والے راہگیروں پر نظر رکھی جارہی ہے۔