اسرائیلی اشیاء کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

بھینسہ ۔ 31 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسرائیلی اشیاء کا بائیکاٹ معصوم فلسطینیوں کی مدد کا واحد ذریعہ ہے ۔ ایس آئی او یونٹ بھینسہ کی جانب سے اسرائیلی اشیاء کی بائیکاٹ مہم چلائی جارہی ہے ۔ اس مہم کے ذریعہ شہر بھینسہ میں اسرائیلی اشیاء کے بائیکاٹ کے متعلق شعور کو بیدار کرنے کیلئے کتابچہ ، پوسٹرس وغیرہ تقسیم کئے گئے اور بھینسہ کے اہم مقامات پر عوام سے ملاقات کرتے ہوئے اسرائیلی تیار کردہ اشیاء کو نہ خریدنے کی صدر ایس آئی او بھینسہ نے اپیل کی ۔ ایس آئی او ہندوستان کی انسانیت پسند عوام سے سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتی ہیکہ وہ ہماری حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرلیں اور ساتھ ہی ساتھ امت مسلمہ کا یہ دینی فریضہ ہیکہ وہ فلسطینی بھائیوں کی مدد کیلئے اسرائیلی اشیاء کو نہ خریدیں اس موقع پر ایس آئی او سکریٹری بھینسہ سید سرفراز ، احمد شاد الحق ، محمد مجاہد احمد ، محمد زبیر احمد ، اویس اور اسمعیل عرفان و دیگر موجود تھے ۔