جماعت اسلامی کریم نگر کی جانب سے عید کٹس کی تقسیم

کریم نگر ۔ 31 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جماعت اسلامی شہر کریم نگر کی جانب سے شہر کریم نگر اور دیگر مواضعات ، مگللی پالم ، الگنور ، گنڈی ، بماکل ، ریکرتی ، کڑمیال میں ہیومین ویلفیر فاونڈیشن کی جانب سے اسپانسر شدہ رمضان عید کٹس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ کٹس کی تقسیم کی مہم میں ناظم شعبہ خدمت خلق منیر احمد خاں ، معاون ناظم سید اظہر ، سکریٹری نشر و اشاعت محمد عبدالصمد لطیفی ، عبد المعید حامد اور عید الواجد نے حصہ لیا ۔