مودی گجرات سے مقابلہ کرینگے : بی جے پی

احمد آباد 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات بی جے پی نے آج اعلان کیا کہ چیف منسٹر نریندر مودی ریاست میں کسی ایک حلقہ سے مقابلہ کرینگے تاہم ان کے اتر پردیش میں کسی اور حلقہ سے مقابلہ کا امکان بھی مسترد نہیں کیا گیا ہے ۔ گجرات بی جے پی کے جنرل سکریٹری وجئے روپانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ یقینی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ مودی گجرات م

نئی حکومت کی تشکیل میں کمیونسٹ جماعتوں کا اہم رول

بھوبنیشور 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کو اقتدار سے بیدخل کرنے اور بی جے پی کو اقتدار پر آنے سے روکنے کیلئے سخت جدوجہد کا عزم ظاہر کرتے ہوئے سی پی آئی نے آج ادعا کیا کہ انتخابات کے بعد بائیں بازو کی جماعتیں دوسری سکیولر طاقتوں کے ساتھ مل کر نئی حکومت قائم کرنے کی جدوجہد کرینگی ۔ سی پی آئی کے سکریٹری اے بی بردھن نے یہاں میڈیا سے بات

آسام میں عوام کانگریس حکومت سے بیزار، مودی کی لہر

گوہاٹی ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکمراں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان یہاں کے 14 لوک سبھا حلقوں میں کانٹے کا مقابلہ ہوسکتا ہے کیونکہ آسام میں کانگریس اور بی جے پی ہی دو اہم پارٹیاں ہیں جبکہ آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک (AIUDF) کو بھی تن آسانی سے نہیں لیا جاسکتا کیونکہ جن علاقوں میں اقلیتوں کی اکثریت ہے وہاں یہ پارٹی کچھ اہم نتائج پر ضرور

سیف علی خان کے خلاف مارپیٹ کے الزام میں چارچ شیٹ

ممبئی 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک جنوبی افریقی تاجراور اس کے خسر پر مبینہ حملہ کے دو سال کے بعد اداکار سیف علی خاں اور دیگر دو افراد کے خلاف ممبئی کی ایک عدالت میں آج الزامات وضع کئے گئے ۔ پبلک پراسکیوٹر واجد شیخ نے کہا کہ عدالت نے آج سیف علی خاں اور ان کے دو دوستوں بلال امروہی و شکیل لداخ کے خلاف الزامات وضع کئے ہیں۔ یہ الزامات دفعہ 325

کول انڈیا کے 19000 ایگزیکیٹیوز تین روزہ ہڑتال پر

نئی دہلی ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کول انڈیا لمیٹیڈ (CIL) 19000 کے ایگزیکیٹیوز نے آج سے تین روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے جہاں انہوں نے شکایت کی ہیکہ ان کے بیشتر مطالبات بشمول کارکردگی کے مطابق تنخواہوں کو وضع کرنا عرصہ دراز سے زیرالتواء ہیں اور ان کی یکسوئی نہیں کی جارہی ہے۔ یاد رہیکہ ایگزیکیٹیوز کی ہڑتال سے کوئلہ کی پیداوار اثرانداز ہوسکتی

ترنمول تیسری بڑی جماعت بن کر ابھرے گی : ممتابنرجی کا یقین

کولکتہ 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے رام لیلا میدان کی ریلی ناکام ہونے کے باوجود چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج ادعا کیا کہ انتخابات کے بعد ان کی پارٹی تیسری بڑی پارٹی بن کر ابھریگی اور وہ قومی سیاست میں اہم رول ادا کریگی ۔ ممتا بنرجی نے دہلی سے واپسی پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کانگریس اور بی جے پی دو بڑی ج

ممبئی میں ٹرین و آٹو سے سفر ‘میڈیا پر تماشہ کرنے کا الزام: کجریوال

پونے 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی کے دورہ کے موقع پر لوکل ٹرین اور آٹو رکشا میں سفر کے موقع پر ہوئی بدامنی اور نراج کی کیفیت کیلئے تنقیدوں کا سامنا کر رہے عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے آج میڈیا پر الزام عائد کیا کہ اس نے اس مسئلہ کو غیر ضروری تشہیر دی ہے ۔ انہوں نے اپنے سفر کو محض دکھاوا قرار دینے سے انکار کیا ۔ کیجریوال نے کہ

ٹرکس پر ’مودی آنے والا ہے‘پیغام کے ساتھ بی جے پی کی انتخابی مہم

لکھنؤ ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ’’مودی آنے والا ہے‘‘ یہ پیغام ایسے 200 ٹرکس پر تحریر کیا گیا ہے جنہیں انتخابی مہم کے پہلے مرحلہ میں یو پی کی راجدھانی سے سبز جھنڈی دکھائی گئی ہے۔ یہ ٹرکس بی جے پی کے ہیڈکوارٹرس سے اپنا سفر شروع کریں گے۔ ’’ہائی ٹیک‘‘ نوعیت کے یہ ٹرکس لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر پوری ریاست کا دورہ کریں گے جنہیں ’’رتھ‘

بی جے پی کا بی ایس آر کانگریس کیساتھ انضمام سے انکار

نئی دہلی۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی سینئر قائد سشماسوراج نے بی جے پی کے بی ایس آر کانگریس کے ساتھ انضمام کی کھل کر مخالفت کی تھی جس کے بعد پارٹی نے انضمام کا ارادہ ترک کردیا جبکہ بیلاری لوک سبھا نشست کیلئے پارٹی لیڈر بی سراملو کی نامزدگی کو منظور کرلیا گیا۔ بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ نے اس سلسلہ میں تفصیلی طور پر تبادلہ خیال ک

اتحاد کا ’’دھرم‘‘ نبھانے شیوسینا کی بی جے پی کو ہدایت

ممبئی 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی پر آج تازہ تنقید کرتے ہوئے اِس کی حلیف شیوسینا نے ’’اعتماد کی قلت‘‘ پیدا کرنے کا الزام عائد کیا اور کہاکہ راج ٹھاکرے زیرقیادت مہاراشٹرا نو نرمان سینا سے انتخابات کے پیش نظر قربت میں اضافہ درست طریقہ کار نہیں ہے۔ بہتر ہے کہ بی جے پی اپنے طور طریقے درست کرلے اور اتحاد کا ’’دھرم‘‘ نبھائے۔ سخت ل

بوگس رائے دہی روکنے اور لا اینڈ آرڈر کی برقراری کیلئے موثر انتظامات

حیدرآباد۔/13 مارچ(سیاست نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بوگس رائے دہی اور تلبیسی شخصی کے تدارک کے لئے موثر سلامتی انتظامات کرنے اور حساس مراکز رائے دہی پر ویڈیو گرافی، ڈیجیٹل فوٹو گرافی کرنے اور مائیکرو آبزرورس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی الیکشن کمشنر الیکشن کمیشن آف انڈیا مسٹر ونود زوتشی نے آج یہاں جوبلی ہال باغ عامہ می

مصر کی مصالحت کے بعد غزہ میں جنگ بند ی

یروشلم؍ غزہ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) غزہ سے اسرائیلی شہروں پر راکٹ حملے اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کا دو دن سے جاری سلسلہ آج مصر کی کوششوں سے تھم گیا۔ اسلامی جہاد کے لیڈر خالد البطش نے فیس بُک پر لکھا کہ مصر کی سرگرم کوششوں کی بناء جنگ بندی کو قطعیت دی گئی ہے ۔ اسرائیل نے فوری طور پر ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ، لیکن وزارت د

اجتماعی عصمت ریزی ‘ ملزمین کی سزائے موت برقرار

نئی دہلی 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ نے آج نئی دہلی میں 16 ڈسمبر 2012 کو پیش آئے اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے واقعہ میں چار خاطیوں کو سنائی گئی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے ۔ اس واقعہ پر سارے ملک میں عوام میں برہمی کی لہر پیدا ہوگئی تھی اور بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے ۔ جسٹس ریوا کھیتراپال اور جسٹس پرتیبھا رانی پر مشتم

دیویانی کھوبر گاڑے کے خلاف مقدمہ خارج ‘جج کی رولنگ

نیویارک 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی سفارتکار دیویانی کھوبر گاڑے کو آج راحت مل گئی جب امریکہ کی ایک عدالت نے ان کے خلاف ویزا دھوکہ دہی کا مقدمہ خارج کردیا ۔ جج نے کہا کہ دیویانی کو مکمل سفارتی استثنی بھی حاصل ہے ۔ دیویانی کی گرفتاری اور ان کی جامہ تلاشی کے نتیجہ میں ہند ۔ امریکی تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی ۔ دیویانی کو عدال

اسرائیل کے غزہ پٹی پر فضائی حملے، فلسطینی راکٹوں کیخلاف جوابی کارروائی

یروشلم ، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی علاقے پر غزہ سے فلسطینی انتہا پسندوں کی جانب سے چہارشنبہ کو بھاری راکٹ فائر کئے جانے کے بعد رات ڈھلتے ہی اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پٹی میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا۔ غزہ پٹی پر اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے انتہاپسندوں کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فلسطینی عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی