پالم بس سانحہ متاثرین کو انصاف کیلئے عزیز پاشاہ کی بھوک ہڑتال

حیدرآباد۔7جنوری(سیاست نیوز) سابق رکن پارلیمان جناب سید عزیزپاشاہ نے پالم بس سانحہ کا شکار متاثرین کوانصاف کے لیے بھوک ہڑتال شروع کردی ۔ اے آئی ٹی یو سی دفتر میں پیر کی شام سے بھوک ہڑتال کا آغاز عمل میں آیاجہاں پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عزیزپاشاہ نے کہاکہ چلو اسمبلی احتجاج کے ذریعہ سی پی ائی بس سانحہ متاثرین کے لئے انصاف کا مطالبہ

عثمانیہ یونیورسٹی میں پھر ا یکبار کشیدگی

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے اور فوری منظور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عثمانیہ جے اے سی نے آج زبردست ریالی کا اہتمام کیا ۔ تاہم طلبہ کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے نکالی گئی ریالی میں پولیس رکاوٹ بن گئی جس کے ساتھ ہی عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ طلبہ اور پولیس میں تصادم کے سبب ک

سڑک حادثات میں 7 افراد ہلاک

حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سائبرآباد اور ضلع رنگاریڈی کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 44 سالہ شیخ ابراہیم جو محبوب نگر کے متوطن تھے پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ وہ میڑچل کے علاقہ میں بیل گاڑی سے اترنے کے دوران مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگئے اور آج علاج کے دوران فوت ہوگئ

ملازمت کا جھانسہ ، دھوکہ بازار گرفتار

حیدرآباد ۔ /7 جنوری (سیاست نیوز) ملازمت دلانے کے بہانے عوام کو ٹھگنے والے ایک دھوکہ باز کو سائبر آباد کی سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (کرائمس) شریمتی جانکی شرمیلا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ راجیندر پرساد چودھری عرف سرینواس چودھری متوطن ضلع کرشنا‘ بیروزگار نوجوان اے چندرا شیکھ

ڈکیتی کی جھوٹ شکایت درج کرانے والا لاری ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد رورل پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی شکایت درج کروانے والے لاری ڈرائیور کو گرفتار کر کے ریمانڈ کے لیے بھیج دیا ۔ تفصیلات کے بموجب وی لنگا سوامی 29 سالہ ساکن نلگنڈہ پیشہ لاری ڈرائیور نے شمس آباد رورل پولیس میں کل رات پہنچ کر ڈکیتی کی جھوٹی شکایت درج کروائی تھی ۔ آج صبح لاری مالک داسری سوامی نے شمس آ

پاکستان کی منڈی میں دھماکہ ،5 زخمی

پاکستان کی منڈی میں دھماکہ ،5 زخمی
پشاور 7جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) شمال مغربی پاکستان کے قبائیلی علاقہ کی ایک میوہ منڈی بم دھماکہ کی وجہ سے دہل کر رہ گئی ۔ قبائلی علاقہ زریں خرم کی میوہ منڈی میں دھماکہ سے جو صدر بازار میں واقع ہے اور افغانستان کی سرحد سے متصل ہے کم از کم 5 افراد زخمی ہوگئے ۔

م50سالہ خاتون کے قتل کی شکایت پر پوسٹ مارٹم

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے علاقہ لالہ گوڑہ میں مادھو ریڈی لکشمما 50 سالہ نے 4 جنوری کو پھانسی لے کر خود کشی کرلی تھی ۔ جس کے بعد اسے دفن بھی کردیا گیا تھا ۔ لیکن صبح ضعیف خاتون کے والد بکاریڈی نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن پہنچ کر قتل کا شبہ کرتے ہوئے شکایت کی تھی ۔ شمس آباد آر جی آئی انسپکٹر درگا پرساد نے شمس آب

مشرف کی طبی رپورٹ عدالت میں داخل ،عدالت کا فیصلہ جمعرات کے دن مقرر

اسلام آباد 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کے سابق فوجی حکمران جنرل پرویز مشرف کی طبی رپورٹ ایک سربمہر لفافہ میں خصوصی عدالت میں داخل کردی گئی جو ان کے خلاف اعلی سطحی سازش کے مقدمہ کی سماعت کررہی ہے ۔ اس کے بعد مشرف کو دو دن تک عدالت میں حاضری سے استثنی دیا گیا ۔ خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس فیصل عربی نے کہا کہ بنچ طبی رپورٹ پر اپنا فیصلہ

ٹیکنیکل آفیسر کی مشتبہ موت

حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) کنچن باغ کے علاقہ میں ڈی ایل آر ایل کا ایک ٹیکنیکل آفیسر مشتبہ طور پر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 57 سالہ ڈی وی راجو رتنم جو پیشہ سے ڈی ایل آر ایل میں ٹیکنیکل آفیسر تھا ۔ کمپنی باغ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ وہ نشہ کا عادی تھا اور 4 جنوری کی رات سے لاپتہ تھا جو اپنے ہی مکان میں مردہ پایا گیا ۔ پولیس کو شبہ

انٹرنیٹ پر غیرمحرم سے ’’چیاٹنگ‘‘ حرام : علی خامنہ ای

دبئی ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے سپریم لیڈر اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے سوشل میڈیا اور سماجی رابطے کے لئے استعمال ہونے والی تمام ویب سائیٹس پر غیرمحرم مرد و زن کے درمیان بات چیت (چیاٹنگ) حرام قرار دی ہے۔ ان کا کہنا ہیکہ غیر محرم لوگوں سے چیاٹنگ کے نتیجے میں سماجی برائیاں اور جرائم جنم لیتے ہیں، اس لئے اسلام م

ترکی میں کرپشن ، 350 پولیس افسر برطرف اور تبدیل

انقرہ ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ترک حکومت نے انقرہ میں تعینات 350 پولیس افسروں کو برطرف یا تبدیل کردیا ہے۔ ان میں اہم محکمو ںکے سربراہان بھی شامل ہیں۔ ترکی کی نجی خبر رساں ایجنسی دوغان کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے آدھی رات کے وقت جاری کردہ ایک حکم نامے کے ذریعہ جن پولیس سربراہان کو برطرف یا تبدیل کیا ہے، ان میں مالیاتی جرائم، اینٹی اسمگل