م50سالہ خاتون کے قتل کی شکایت پر پوسٹ مارٹم

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے علاقہ لالہ گوڑہ میں مادھو ریڈی لکشمما 50 سالہ نے 4 جنوری کو پھانسی لے کر خود کشی کرلی تھی ۔ جس کے بعد اسے دفن بھی کردیا گیا تھا ۔ لیکن صبح ضعیف خاتون کے والد بکاریڈی نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن پہنچ کر قتل کا شبہ کرتے ہوئے شکایت کی تھی ۔ شمس آباد آر جی آئی انسپکٹر درگا پرساد نے شمس آباد تحصیلدار لچی ریڈی سے پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست کی تھی ۔

آج صبح شمس آباد تحصیلدار لچی ریڈی کی قیادت میں نعش کو باہر نکال کر ڈاکٹروں کے ذریعہ پوسٹ مارٹم کروایا گیا ۔ شمس آباد آر جی آئی انسپکٹر نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی ۔۔