ٹیکنیکل آفیسر کی مشتبہ موت

حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) کنچن باغ کے علاقہ میں ڈی ایل آر ایل کا ایک ٹیکنیکل آفیسر مشتبہ طور پر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 57 سالہ ڈی وی راجو رتنم جو پیشہ سے ڈی ایل آر ایل میں ٹیکنیکل آفیسر تھا ۔ کمپنی باغ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ وہ نشہ کا عادی تھا اور 4 جنوری کی رات سے لاپتہ تھا جو اپنے ہی مکان میں مردہ پایا گیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ راجہ رتنم نشہ کی حالت میں ہونے کے سبب اپنے مکان میں فوت ہوگیا ہوگا ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔