علحدہ صوبہ کے متحدہ قومی موومنٹ کے مطالبہ پر عمران خان کی تنقید

کراچی 7جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ کیپٹن سے سیاستداں بننے والے عمران خان نے متحدہ قومی مومنٹ کے ایک علحدہ صوبہ ’’مہاجرین ‘‘کیلئے طلب کرنے پر موومنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ایم کیو ایم کی’’ میچ فکسنگ ‘‘ہے ۔ صدر نشین پاکستان تحریک انصاف نے دورہ سندھ پر ناجانے کیلئے برسر عام معذرت خواہی کی ۔ انہوں نے گذشتہ سال اپنی انتخابی مہم کے دوران سندھ کا دورہ نہیں کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں انتخابات کے دوران تحریک انصاف کے امیدوار کو جو تائید حاصل ہوئی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس صوبہ کے عوام بھی تبدیلی چاہتے ہیں ۔ وہ عمر کورٹ میں ایک پر ہجوم جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ ان کے بیان پر سندھی قوم پرست پارٹیوں نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے ۔جن میں پیپلز پارٹی کے صدر نشین بلاول بھٹو بھی شامل ہیں۔