سڑک حادثات میں 7 افراد ہلاک

حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سائبرآباد اور ضلع رنگاریڈی کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 44 سالہ شیخ ابراہیم جو محبوب نگر کے متوطن تھے پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ وہ میڑچل کے علاقہ میں بیل گاڑی سے اترنے کے دوران مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگئے اور آج علاج کے دوران فوت ہوگئے ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 49 سالہ وینکٹ راما آیودھیا نامی شخص جو رئیل اسٹیٹ کا تاجر تھا ۔ مولا علی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے وہ کل سڑک عبور کرنے کے دوران آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جس کی رات دیر گئے علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 20 سالہ نریش جو مزدور تھا نظام آباد کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ وہ 2 فروری کے دن آٹو میں سفر کر رہا تھا جو لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا

جسکی آج موت ہوگئی ۔ دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آئے ایک اور حادثہ میں 27 سالہ جیمس جو گیتا پور میڑچل کا ساکن تھا ۔ کل رات موٹر سائیکل پر دنڈیگل کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 24 سالہ پرشانت ریڈی جو طالب علم تھا ۔ پرکاش ریڈی کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ وہ 2 جنوری کے دن کار میں اپنے بھائی کے ہمراہ جارہا تھا کہ دوسری کا سے پیش آئے تصادم میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی ۔ کندکور پولیس کے مطابق 50 سالہ کے کرشنا ریڈی جو ملاپور ، سرور نگر کا ساکن تھا ۔ 5 جنوری کے دن دوپہر سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا جس کی آج موت ہوگئی ۔ شنکرپلی پولیس کے مطابق 42 سالہ راہول جو آٹو ڈرائیور تھا ۔ 3 جنوری کے دن پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔