پاکستان کی منڈی میں دھماکہ ،5 زخمی

پاکستان کی منڈی میں دھماکہ ،5 زخمی
پشاور 7جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) شمال مغربی پاکستان کے قبائیلی علاقہ کی ایک میوہ منڈی بم دھماکہ کی وجہ سے دہل کر رہ گئی ۔ قبائلی علاقہ زریں خرم کی میوہ منڈی میں دھماکہ سے جو صدر بازار میں واقع ہے اور افغانستان کی سرحد سے متصل ہے کم از کم 5 افراد زخمی ہوگئے ۔

پاکستانیوں کو داخلے سے روکنے پر فرانسیسی رسٹورنٹ بند
اسلام آباد 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )ایک فرانسیسی رسٹورنٹ پر عوام کی برہمی کے بعد پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے اسے بند کروادیا کیونکہ اس رسٹونٹ میں پاکستانیوں کو داخلہ کی اجازت نہیں تھی اور عذر یہ پیش کیا گیا تھا کہ فرانسیسی پکوانوں میں شراب شامل ہوتی ہے جو حلال نہیں ہے ۔