نگاہِ عشق و مستی میں وہی اول وہی آخر

سـیِـد زبـیـر ہـاشـمـی

خالق کائنات، مالک کُل اﷲ رب العزت نے اپنے حبیب حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کو دنیا میں بے حساب و بے شمار خصائص کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے، جن کا احاطہ ہم سب کے لئے نا ممکن ہے، مگر ان میں سے کچھ کچھ بتلایا جاسکتا ہے۔ ملاحظہ ہو:

حدیث شریف

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ جو شخص دل کی سچائی کے ساتھ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی قابل عبادت اور پرستش نہیں ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں تو ایسے شخص پر اگ کا عذاب حرام کردیا جاتا ہے ۔

حدیث شریف

حضرت حارث بن وہب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ میں تم کو اہل جنت سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں ۔ یہ کمزور ، حقیر ، ضعیف ، مسلمان جنتی ہیں ، اگر یہ لوگ اللہ تعالیٰ پر قسم کھا بیٹھیں تو اللہ تعالیٰ اس کو سچا کردے ،، ۔
(بخاری و مسلم)

حسینی علم میں ایک شخص کا قتل

حیدرآباد ۔ /26 فبروری (سیاست نیوز) حسینی علم کمان کے قریب ایک شخص کی مشتبہ حالت میں نعش دستیاب ہونے پر سنسنی پھیل گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے ایک شخص سنتوش کمار کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ موٹر سائیکل جس کا نمبر AP12G 5408 ہے پر سوار ایک شخص حسینی علم کمان کے قریب خون میں لت پت پایا گیا ۔ مقامی عوام نے فوری پولیس کو اطلاع دی جس

سونیا گاندھی کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ و سیما آندھرا

نئی دہلی۔/26فبروری، ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش تنظیم جدید بل 2013 ( تلنگانہ بل ) کی کامیابی کے ساتھ پارلیمنٹ میں منظوری اور علاقہ تلنگانہ کو علحدہ ریاست کا درجہ دینے کے وعدہ کی تکمیل کے بعد کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے اب سیما آندھرا علاقہ میں اپنی پارٹی کو مستحکم بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے اور اس مقصد کیلئے انہوں نے سیما آندھرا عوام ا

محبوب نگر بس حادثہ: والوو بس کے ڈیزائن میں نقص آتشزدگی کا سبب

حیدرآباد۔/26فبروری، (پی ٹی آئی)آندھرا پردیش پولیس کے کرائم انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ ( سی آئی ڈی ) نے آج کہا کہ گذشتہ سال 30اکٹوبر کو ضلع محبوب نگر کے پالم ٹاؤن کے قریب پیش آئے لکثرری بس حادثہ کی تین اہم وجوہات میں والوو بسوں کا ڈیزائن بھی شامل ہے۔ دوران سفر اُس بس کو آگ لگنے کے نتیجہ میں کم سے کم 45مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پ

نئی سیاسی جماعت کے قیام سے قبل لائحہ عمل پر غور

حیدرآباد۔/26فبروری، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے نگرانکار چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے اپنے مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج یہاں سیما آندھرا سے تعلق رکھنے والے طلباء و نوجوانوں سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آندھرا پردیش کی تقسیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کرن کمار ریڈی نے 19فبروری کو چیف منسٹر کے عہدہ اور کان

کے سی آر کی حیدرآباد آمد۔ جلوس فتح کی جھلکیاں

حیدرآباد۔/26فبروری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کی تلنگانہ بل کی منظوری کے بعد پہلی مرتبہ حیدرآباد آمد پر پارٹی کارکنوں کے علاوہ تلنگانہ حامیوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ چندر شیکھر راؤ جو اپنے وعدہ کے مطابق آندھرا پردیش سے دہلی روانہ ہوکر واپسی پر تلنگانہ میں قدم رکھا ہے، اپنی اس کامیابی پر غیر معمول

کے سی آر ، تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر متوقع

حیدرآباد۔/26فبروری، ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس کے صدر کے چندر شیکھر راؤ جو اب ’بابائے تلنگانہ‘ تصور کئے جانے لگے ہیں بہت ممکن ہے کہ 2014ء کے انتخابات کے بعد نئی ریاست تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر بن سکتے ہیں۔ کانگریس میں ٹی آر ایس کے انضمام یا پھر صرف مفاہمت کی صورت میں بھی نئی ریاست کی عنان اقتدار کے سی آر کے سوا کسی اور کو دینے کا کوئی سوال

چیف سکریٹری موہنتی کا دورہ دہلی

حیدرآباد۔/26فبروری، ( این ایس ایس ) چیف سکریٹری ڈاکٹر پی کے موہنتی آج صبح نئی دہلی روانہ ہوگئے جہاں مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے طلب کردہ ایک کلیدی اجلاس میں شرکت کی۔ جس میں علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام سے متعلق اُمور و مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاست کی تقسیم کے عمل پر مرکزی حکومت کی جانب سے چیف سکریٹری کو تجاویز پیش کی جائیں گی۔ ڈ

سیما آندھرا وزراء کی سونیا گاندھی سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سیما آندھرا علاقہ سے تعلق رکھنے والے وزراء کے ایک وفد نے آج صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور ریاست کو تقسیم کرتے ہوئے علحدہ تلنگانہ کے قیام کے پس منظر میں سیما آندھرا کیلئے بہترین پیاکیج کی خواہش کی۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا

ونزارا کی درخواست مسترد

احمدآباد ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عشرت جہاں کیس میں معطل شدہ آئی پی ایس عہدیدار ڈی جی ونزارا کی جانب سے داخل کردہ درخواست کو عدالت نے مسترد کردیا۔ ونزارا نے ضمنی چارج شیٹ کی نقل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ سی بی آئی نے اپنے احکام کل تک کیلئے محفوظ رکھے ہیں۔

اوپنین پول پر پابندی کے بجائے نظر رکھنے کانگریس عام آدمی پارٹی کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایجنسیوں کی جانب سے اوپنین پولس میں دھاندلیاں کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے کانگریس نے آج الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ ایجنسیوں کے خلاف ایف آئی آر داخل کرے جبکہ عام آدمی پارٹی نے اوپنین پول پر نظر رکھنے کیلئے ریگولیٹری اتھاریٹی کے قیام کا مطالبہ کیا۔ اوپنین پول کے تعلق سے اسٹنگ آپریشن میں بتا

سبرتا رائے کو گرفتار کرنے سپریم کورٹ کا حکم

نئی دہلی ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج سہارا کے سربراہ سبرتا رائے کے خلاف ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ وہ آج بھی عدالت میں پیش ہونے میں ناکام رہے۔ ایک مقدمہ میں عدالت نے ان کی دو کمپنیوں کو 20 ہزار کروڑ روپئے کی رقم سرمایہ کاروں کو واپس کرنے کی ہدایت دی تھی اور اسی م