موجودہ امریکی کانگریس سب سے بدتر

واشنگٹن 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دو تہائی امریکی عوام کا کہنا ہے کہ موجودہ امریکی کانگریس اب تک کی سب سے بدترین کانگریس ہے جبکہ تین تہائی عوام کا کہنا ہے کہ اس کانگریس نے اب تک بہتر قانون سازی کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے ۔ ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے ۔ ڈیموکریٹس اور ریپبلکین پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے کئی اہم قانون سازوں کے ت

سعودی عرب میں مئیرس وائرس سے مہلوکین کی تعداد 57 ہوگئی

ریاض 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی صحت حکام نے اعلان کیا کہ آج مئیرس سے مزید ایک شخص فوت ہوگیا ہے اس طرح ملک میں اس وائرس سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 57 تک پہونچ گئی ہے ۔ وزارت صحت کے حکام نے اپنی ویب سائیٹ پر بتایا کہ ایک 73 سالہ سعودی شہری شدید بیمار تھا وہ سعودی دارالحکومت ریاض میں انتقال کر گیا ہے اور اب تک مرنے والوں کی تعداد 57

فیڈرر کے گھر 2014ء میں ایک اور مہمان کی آمد متوقع

ملبورن۔26ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبرایک ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے اپنے سماجی رابطے کے ویب سائیٹ ٹیوٹر پر یہ خبر خوشی کے ساتھ پوسٹ کی ہے کہ 2014ء میں ان کے گھر ایک نئے مہمان کی آمد متوقع ہے ۔ فیڈرر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ مرکا یہ خبر سناتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ آئندہ برس ان کے گھر ایک اور اولاد کی آمد متو

آج پانچویںونڈے سے قبل آفریدی وطن واپس

ابوظہبی/کراچی۔26ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری مقابلہ کل یہاں ابوظہبی میں کھیلا جائے گا لیکن اس مقابلہ سے قبل پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی وطن واپس لوٹ گئے ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آفریدی کو پانچویںونڈے سے قبل وطن واپس پہنچ

وجئے اور پجارا کی شاندار بیٹنگ‘ہندوستان کابہترین آغاز

ڈربن۔26ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے ٹسٹ سیریز میں متواتر دوسری مرتبہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ہندوستانی بیٹسمینوں خصوصاً اوپنر مرلی وجئے کے ہمراہ چیٹیشور پجارا نے بہترین بیٹنگ کے ذریعہ کپتان کے فیصلے کو صحیح ثابت کردکھایا ۔

ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلہ میں نیوزی لینڈ کو شکست دی

آکلینڈ۔26ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے نچلی صف کے بیٹسمینوں کے ہمراہ تیز رفتار اور شاندار 43رنز اسکور کرتے ہوئے یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف منعقدہ پہلے ونڈے میں ٹیم کو سنسنی خیز دو وکٹوں کی کامیابی دلوائی اور اس کامیابی کے ذریعہ مہمان ٹیم نے پانچ مقابلوں کی سیریز میں 1-0کی سبقت حاصل کرلی ۔ویسٹ انڈیز جس نے ٹاس

حدیث

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا ’’ اپنا صدقہ واپس لینے والا اُس کتے کی طرح ہے جو قئے کرکے چاٹ لے ‘‘ ۔ (مسلم)