فرانس کے قصر صدارت میں زبردستی کار گھسانے کی کوشش ناکام

پیرس 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 67 سالہ ڈرائیور نے آج فرانس کے صدارتی محل میں اپنی کار زبردستی گھسانے کی کوشش کی ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو زخمی ہوگیا تھا ۔ اس کا علاج بھی جاری ہے ۔ فرانسیسی قصر صدارت ایلیسی پیالیس میں کار گھسانے کی اس شخص کی کوشش کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔ صدر فرانس فرینکوئی ہولینڈ کے دفتر نے اس تعلق سے کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا ہے اور صرف اتنا کہا ہے کہ اس وقت وہ اپنے دفتر میں موجود تھے اور حسب معمول کام کر رہے ہیں۔

اسرائیل سے فلسطینیوں کی رہائی
نئی نوآبادیات کی تعمیر
یروشلم 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل آئندہ ہفتہ نئی یہودی نوآبادیات کی تعمیر کا اعلان کرے گا جبکہ فلسطینی قیدیوں کے تیسرے گروپ کو امن مذاکرات کے ایک حصہ کے تحت رہا کیا جائے گا۔ ماضی میں دو گروپس اگسٹ اور اکٹوبر میں رہا کئے گئے تھے۔ ساتھ ہی ساتھ فلسطینی سرزمین پر تازہ تعمیرات کے اعلان بھی کئے گئے تھے جن پر فلسطینی برہم ہیں۔ ماضی میں نوآبادیات کی تعمیر پر امن مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں۔