تیج پال ضمانت کی درخواست پر ویڈیو سنوائی کے خواہاں

پاناجی۔26ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) خاتون صحافی کے خلاف جنسی ہراسانی کے ملزم تہلکہ کے ایڈیٹر ترون تیج پال نے آج مقامی عدالت میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ان کی ضمانت کی سنوائی کیمرے کے ذریعہ کی جائے ۔ تیج پال کے وکیل نے ’’ان کیمرہ ‘‘ سنوائی کی درخواست ڈسٹرکٹ اور سیشن عدالت میں داخل کی ہے جس پر بحث ہوگی۔تیج پال کی جانب سے داخل کی جانے والی اس درخواست پر آج عدالت میں بحث ہوئی اور امید کی جارہی ہے کہ عدالت ضمانت کیلئے ان کیمرہ سنوائی پر کل اپنا فیصلہ سنائے گی ۔50سالہ تیج پال پر الزام ہیکہ انہوں نے اپنی جونیئر ساتھی سے ہوٹل میں جنسی ہراسانی کی جس کے بعد گوا پولیس نے انہیں 30نومبر کو گرفتار کیا ۔ تیج پال کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 354(A) ‘ 376 اور 376(2)(K) کے تحت کیس درج کیا گیا ہے اور اب وہ سداسب جیل میں قید ہیں ۔