سعودی عرب میں مئیرس وائرس سے مہلوکین کی تعداد 57 ہوگئی

ریاض 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی صحت حکام نے اعلان کیا کہ آج مئیرس سے مزید ایک شخص فوت ہوگیا ہے اس طرح ملک میں اس وائرس سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 57 تک پہونچ گئی ہے ۔ وزارت صحت کے حکام نے اپنی ویب سائیٹ پر بتایا کہ ایک 73 سالہ سعودی شہری شدید بیمار تھا وہ سعودی دارالحکومت ریاض میں انتقال کر گیا ہے اور اب تک مرنے والوں کی تعداد 57 ہوگئی ہے ۔

قاہرہ کی بس پر بم حملہ، ایک ہلاک ، 4 زخمی
قاہرہ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے دارالحکومت میں ایک سرکاری بس میں بم دھماکہ سے پھٹ پڑا جس سے ایک ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔ صیانتی عہدیداروں کے بموجب تحقیقات کی جارہی ہے کہ بم بس میں نصب تھا یا حملہ آوروں نے پھینکا تھا۔ متاثرین معمولی زخمی ہیں۔ یہ واقعہ شمالی قاہرہ کی مصروف سڑک پر پیش آیا۔ دو دن قبل ایک خودکش حملہ میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔