سیاسیات
دہلی اسمبلی اجلاس کا آج آغاز متین احمد عبوری اسپیکر: کجریوال
نئی دہلی۔ 31۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج کہا کہ کانگریس ایم ایل اے متین احمد دہلی اسمبلی کے عبوری اسپیکر ہوں گے۔ نئی دہلی اسمبلی کا پہلا سیشن کل شروع ہورہا ہے اور 7 جنوری تک جاری رہے گا جس کے دوران کجریوال زیر قیادت حکومت ایوان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرے گی۔ نئے ایم ایل ایز کو کل حلف دلایا جائے گا جبکہ 2 جنوری کو
عوام کو دھوکہ دینے عام آدمی پارٹی پر کانگریس کا الزام
نئی دہلی ۔ /31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نئی دہلی میں تشکیل حکومت کیلئے اروند کجریوال کی عام آدمی پارٹی کو باہر سے تائید کرنے والی کانگریس نے آج الزام عائد کیا کہ حکمراں جماعت اعداد اور ہندوسوں میں ہیرپھیر کرتے ہوئے مفت پانی کی سربراہی کے نام پر عوام کو دھوکہ دے رہی ہے ۔ کانگریس کے لیڈر مکیش شرما نے کہا کہ 666 لیٹر سے زائد پانی استعمال کرنے
کجریوال اور مودی وہ ڈھول ہیں جن کی آوازطبلچی سمجھ سکتے ہیں
فرخ آباد۔30ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام )وزیر خارجہ سلمان خورشید نے آج کہا کہ دہلی کے چیف منسٹر اپنے نوحاصل شدہ اقتدار پر فی الحال خود کو بلندیوں پر محسوس کرنے لگے ہیں ۔ مسٹر خورشید نے نریندر مودی اور اروند کجریوال کو ایسے ڈھول قرار دیا جس کی آواز صرف (آرکسٹرا میں شامل افراد) طبلچی ہی سمجھ سکتے ہیں ۔ دہلی میں عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے جدید
راہول کے خلاف مقابلہ کرنے کماروشواس کافیصلہ
نئی دہلی۔30ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے ایک لیڈر کمار وشواس نے آج کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے خلاف لوک سبھا حلقہ امیٹھی سے مقابلہ کریں گے اور بی جے پی میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کو چیالنج کیا کہ وہ بھی اس حلقہ سے مقابلہ کریں اور دیکھیں کہ کون کامیاب ہوتا ہے۔کمار وشواس نے یہا
کیرالا کیلئے کانگریس کی 105 رکنی عاملہ کمیٹی کا اعلان
نئی دہلی ۔ 30 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد کے کرونا کرن کے بیٹے اور بیٹی کے مرلیدھرن اور پدماجا وینو گوپال کا نام بھی کیرالا پردیش عاملہ کی کمیٹی میں شامل ہے جو 105 ارکان پر مشتمل ہے جس کے دیگر ارکان میں سینئر قائدین اے کے انٹونی، ویلار روی، وزیر اعلیٰ اومینی چنڈی اور پی سی سی سربراہ رمیش چینتھالا شامل ہیں۔
بی جے پی میں واپسی کے ارادہ کا یدی یورپا کا اعلان
شموگا(کرناٹک) 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) کئی مہینوں کی قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یدی یورپا نے آج کہا کہ وہ بی جے پی میں واپس آئیں گے جس سے انہوں نے ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل خود اپنی پارٹی قائم کرنے کیلئے ترک تعلق کیا تھا ۔یدی یورپا نے کہا کہ وہ نئے سال کے پہلے ہفتہ میں خوشخبری دیں گے ۔ وہ جانتے ہیں کہ انہوں نے
بی جے پی ملک دشمن ‘ ہم بی جے پی دشمن
لالو پرساد کا مظفر نگر کا دورہ ۔ راہول گاندھی کی زبردست ستائش
چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چاوان پر این سی پی کا طنز
ممبئی 27 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چاوان پر طنز کرتے ہوئے این سی پی نے آج کہا کہ مہاراشٹرا کانگریس کو ان افراد کی نشاندہی کرنی چاہئے جو آدرش سوسائیٹی تحقیقاتی کمیشن رپورٹ کے معاملہ میں پشیمانی کا شکار کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ این سی پی ترجمان نواب ملک نے کہا کہ اس رپورٹ کو مسترد کرنے کیلئے جو لوگ ذمہ دار ہیں ان
چیف منسٹر مہاراشٹرا سے استعفی کے مطالبہ میں شدت
ممبئی / نئی دہلی 27 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) مہاراشٹرا حکومت کی جانب آدرش اسکام رپورٹ کو مسترد کرنے کی راہول گاندھی کی جانب سے مخالفت کے بعد اب بی جے پی نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چاوان فوری مستعفی ہوجائیں۔ مرکز اور مہاراشٹرا میں کانگریس کی اتحادی جماعت این سی پی نے کہا کہ اگر مسٹر چوہان رپورٹ کو مسترد کرنے کابینہ کے
کجریوال سے اظہاریگانگت کیلئے مسلم نوجوان نے کلائی کاٹ لی
غازی آباد ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نئی دہلی کے نامزد وزیراعلیٰ اروند کجریوال کے یہاں منعقدہ جنتا دربار میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک 25 سالہ نوجوان جمیل احمد نے جو دیولی کا ساکن ہے اور جو جنتا دربار میں شرکت کیلئے آیا تھا، اس نے عام آدمی پارٹی (AAP) سے اظہاریگانگت کے لئے بلیڈ سے اپنی کلائی کاٹ ڈالی اور کہا کہ ’’سبھاش چندر بوس ن
مودی و ملائم میں کوئی فرق نہیں ۔ایک ہٹلر دوسرا مسولینی
نئی دہلی 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر بینی پرساد ورما نے آج مطالبہ کیا کہ سماجوادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو مظفر نگر و شاملی کے ریلیف کیمپس میں مقیم افراد کے تعلق سے اپنے ریمارکس پر معذرت خواہی کریں۔ انہوں نے ملائم سنگھ کا تقابل اطالوی ڈکٹیٹر مسولینی سے کیا ۔ ملائم سنگھ یادو پر مسلسل تنقیدوں کیلئے جانے جانے والے بینی پرس
کانگریس ’ کرپٹ ‘ بی جے پی ’ فرقہ پرست ‘
بھوبنیشور 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ اشارہ دیتے ہوئے بیجو جنتادل 2014 انتخابات میں تیسرے محاذ کا حصہ رہے گی اوڈیشہ کے چیف منسٹر نوین پٹنائک نے آج کانگریس کو کرپٹ اور بی جے پی کو فرقہ پرست قرار دیا ہے ۔ بی جے ڈی کے 17 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے پٹنائک نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مرکز میں ایک سکیولر ‘ مستحکم
عام آدمی پارٹی کے اکاؤنٹس کا جائزہ لیا جائیگا
نئی دہلی 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت داخلہ کی جانب سے جلد ہی عام آدمی پارٹی کے اکاؤنٹس کا جائزہ لیا جائیگا تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ اسے غیر قانونی طور پر بیرونی فنڈز تو نہیں ملے ہیں۔ اس سلسلہ میں وزارت داخلہ نے پارٹی سے کچھ سوال کئے تھے اور پارٹی نے بیرونی فنڈز حاصل کرتے ہوئے بیرونی عطیات ریگولیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے تعلق سے اپنے جو