مودی کے توسیع پسندی کے تبصرہ پر چین کا سخت ردعمل

بیجنگ۔ یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج وزیراعظم نریندر مودی کے اس تبصرہ پر کہ ’’بعض ممالک میں توسیع پسندی کا رجحان قابل مذمت ہے‘‘۔ چین نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کس ملک کا حوالہ دے رہے تھے اور یاد دہانی کی کہ قبل ازیں انہوں نے تذکرہ کیا تھا کہ ہندوستان اور چین دفاعی شراکت دار ہیں۔ جاریہ دورۂ جاپان کے موقع پر مودی کے تبصرہ ک

این ڈی اے کو شرح ترقی کیلئے یو پی اے کا

نئی دہلی۔ یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج کہا کہ ہندوستانی معیشت کی جاریہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اعلیٰ شرح ترقی کا سہرا یو پی اے حکومت کی پالیسیوں کے سَر ہے اور نئی حکومت کو اس بات کو تسلیم کرنا چاہئے۔ کانگریس کے سینئر قائد نے سوال کیا کہ کیا مودی حکومت اپنے ایسے ایک بھی اقدام کا نام بتا سکتی ہے ج

وزیر داخلہ پاکستان سے ملاقات کے منصوبہ کی مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی تردید

نئی دہلی۔ یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارتِ داخلہ نے آج ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ راج ناتھ سنگھ وزیر داخلہ پاکستان سے جاریہ ماہ کے اواخر میں نیپال میں مقرر سارک چوٹی کانفرنس کے موقع پر علیحدہ طور پر ملاقات کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ کے دفتر سے کہا گیا کہ راج ناتھ سنگھ کا اٹل موقف یہی ہے کہ دہشت گردی اور مذاکرات سات

قومی دن کے موقع پر ویٹنام کو صدرجمہوریہ کی مبارکباد

نئی دہلی۔ یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ویٹنام کو ایک بااعتماد دوست قرار دیتے ہوئے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج ویٹنام کے عوام اور حکومت کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ سوشلسٹ جمہوریہ ویٹنام کے صدر ترونگ تان سانگ کے نام اپنے پیغام مبارکباد میں پرنب مکرجی نے کہا کہ ہندوستان اور ویٹنام قریبی تعلقات کی دیرینہ روایت رکھتے ہیں۔

حکومت یو پی کیخلاف مقامی بی جے پی ارکان کا احتجاج

لکھنؤ۔ یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اُترپردیش کے بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے آج ریاست گیر سطح پر احتجاج کیا۔ وہ برقی بحران اور نظم و ضبط کی ناقص صورتِ حال کے علاوہ دیگر مسائل پر احتجاج کررہے تھے۔ ریاست کے تقریباً 50 ارکان پارلیمنٹ نے حضرت گنج کے جی پی او پارک میں دھرنا دیا تاکہ برقی بحران، نظم و ضبط کی ابتر صو

نیا موٹر وہیکل مسودہ قانون پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں پیش

نئی دہلی۔ یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں سڑک حادثوں کی تعداد کم کرنے کیلئے بین الاقوامی بہترین پالیسیاں اختیار کرنے کے مقصد سے وزارت زمینی ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہیں ایک نیا موٹر گاڑیاں مسودہ قانون بحث اور منظوری کیلئے آئندہ پارلیمانی اجلاس میں پیش کرے گی۔ نتن گڈکری مرکزی وزیر نے ’’سڑک پر تحفظ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خ

یوم اساتذہ کے نام کی تبدیلی سے اختلاف

چینائی۔ یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے ٹاملناڈو کے حلیفوں نے آج یوم اساتذہ کو ’’گرو اُتسو‘‘ کا نام دینے سے سخت اختلاف کیا۔ پی ایم کے نے اسے سنسکرت مسلط کرنے کی واضح کوشش قرار دیا۔ ایم ڈی ایم کے نے تجویز سے فوری دستبرداری اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ دونوں پارٹیوں کے قائدین نے جو ٹاملناڈو میں بی جے پی کی حلیف ہیں، کہا کہ قومی یک

لو جہاد ، رقیب الحسن کی رہائش گاہ پر رانچی پولیس کا دھاوا

رانچی ۔ /31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) رانچی پولیس نے آج قومی نشانہ باز تارا شہادوس کے شوہر رنجیت کوہلی عرف رقیب الحسن کی رہائش گاہ پر دھاوا کیا ۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس پربھات کمار نے توثیق کی اور کہا کہ آج ہم نے رقیب الحسن کی رہائش گاہ پر دھاوا کیا اور وہاں سے مختلف کمپنیوں کے (36) سم کارڈس ، 15 موبائیل فونس اور چند سی پی یو ایک پین ڈرائیو ، 4 پر

شام میں 30 لاکھ افراد کی نقل مکانی

دمشق ؍ یروشلم ۔ /31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے مطابق شام میں زبردست بحران چل رہا ہے ۔ جنگ کی وجہ سے 30 لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہیں ۔ شام میں جاری انسانی بحران اس دور کی سب سے بڑی ایمرجنسی ہے ۔ اس کے باعث شام کی کل آبادی کا تقریباً نصف حصہ بے گھر ہوگیا ہے ۔ لاکھوں افراد بے سروسامانی کی زندگی گزاررہے ہیں ۔ اسی دوران اسرائیل نے آج

عثمان ساگر اور حمایت ساگر کی سطح آب میں خاطر خواہ اضافہ

حیدرآباد 31 اگست ( سیاست ڈاٹ کام نیوز) رواں مانسون کے ابتدائی تین ماہ بارش کے بغیر گذر جانے کے سبب حیدرآباد آئندہ موسم گرما کے دوران پینے کے پانی کی شدید قلت کے اندیشوں سے فکر مند شہریوں کو بالآخر اطمینان کی سانس لینے کا موقع مل گیا جب شہر میں گذشتہ تین دن سے جاری بارش کے نتیجہ میں بشمول حمایت ساگر کئی ذخائر آب کی سطح میں اضافہ ہوا ہے ا

بنگلہ دیش میں ہڑتال سے عام زندگی متاثر

ڈھاکہ۔31اگست ( سیاست ڈاٹ کام) آزاد خیال عالم دین اور معروف ٹی وی اینکر کے پُراسرار قتل کے بعد بنگلہ دیش میں آج 8گھنٹوں کی ہڑتال جاری رہی ۔ دارالحکومت ڈھاکہ میں ہڑتال کے باعث عام زندگی بری طرح متاثر تھی۔ اسکولس بند رہے اور ٹرانسپورٹ خدمات بھی نہیں چلائی گئی ۔ نوجوانوں کا ایک گروپ 27اگست کو نورالاسلام فاروقی کے گھر میں گُھس کرانہیں ہلاک