شہر میں گنیش نمرجن کا آغاز

حیدرآباد ۔ 31؍ اگسٹ ( این ایس ایس ) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں گنیش مورتیوں کے نمرجن کا سلسلہ اتوار سے شروع ہوگیا ۔ ٹینک بنڈ میں مورتیوں کے نمرجن کے لئے جی ایچ ایم سی کی جانب سے تمام ضروری انتظامات کئے گئے تھے ‘ سٹی پولیس نے بھی مختلف جھیلوں اور تالابوں کے قریب سخت سیکوریٹی انتظامات کئے تھے ۔ اتوار ‘ دس روزہ گنیش تہوار کا تیسرا دن تھا اور دونوں شہروں میں بھکتوں کی کثیر تعداد نے پوجا کے بعد جھیلوں میں نمرجن کا آغاز کر دیا ۔ حکام نے کہا کہ پیر سے حسین ساگر اور دیگر ذخائر آب میں مزید مرتیوں کا نمرجن ہوگا ۔