لو جہاد ، رقیب الحسن کی رہائش گاہ پر رانچی پولیس کا دھاوا

رانچی ۔ /31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) رانچی پولیس نے آج قومی نشانہ باز تارا شہادوس کے شوہر رنجیت کوہلی عرف رقیب الحسن کی رہائش گاہ پر دھاوا کیا ۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس پربھات کمار نے توثیق کی اور کہا کہ آج ہم نے رقیب الحسن کی رہائش گاہ پر دھاوا کیا اور وہاں سے مختلف کمپنیوں کے (36) سم کارڈس ، 15 موبائیل فونس اور چند سی پی یو ایک پین ڈرائیو ، 4 پرنٹرس ، ایک وی آئی پی لائیٹ ، دو ایرشوٹنگ گنس برآمد کئے ۔ قبل ازیں جمعرات کے دن رنجیت سنگھ کوہلی عرف رقیب الحسن کو رانچی میں 14 دن کی عدالتی تحویل میں دیا گیا ۔ کوہلی کو چہارشنبہ کے دن گرفتاری کرکے دہلی میں دوارکا ڈسٹرکٹ کورٹ کے سامنے پیش کیا گیا ۔ ان کی اہلیہ تارا شہادوس نے الزام عائد کیا کہ انہیں مذہب تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا اور اذیت دی گئی ۔ ان کے شوہر کا نام رنجیت سنگھ کوہلی نہیں بلکہ رقیب الحسن ہے ۔ تاہم کوہلی نے اپنی اہلیہ کے دعوے کو مسترد کردیا اور کہا کہ اسی نے مجھ سے شادی کیلئے 15 لاکھ روپئے طلب کئے تھے اور مذہب تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے کا الزام مسترد کردیا ۔