یلاریڈی میں آبی سطح میں اضافہ

یلاریڈی یکم ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے پوچارم پراجکٹ میں آبی سطح 12 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ دو دن قبل پراجکٹ کی آبی سطح 9 فٹ تک محددود تھی لیکن دو دنوں سے لگاتار ہورہی موسلادھار بارش نے آبی سطح میں تین فٹ کا اضافہ کر کے 12 فٹ کردیا ہے۔ لنگم پیٹ ندی سے پراجکٹ میں 500 کیوسک آب آکر ذخیرہ ہورہا ہے محکمہ آبپاشی ڈی ای ایس مسٹر وجئے

مولانا عبدالقوی کی رہائش پر اظہار تشکر

بودھن یکم ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا محمد عبدالحمید السائح قاسمی صدر جمعیۃ علماء بودھن کے مطابق حیدرآباد کے مشہور و معروف عالم دین مولانا محمد عبدالقوی کی رہائی کی خبر پر بودھن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ چنانچہ جمعیۃ علماء بودھن کے اراکین نے بارگاہ ایزدی میں اظہار تشکر ادا کیا۔ اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی ۔ واضح رہے کہ مو

محبوب نگر میں مفت طبی معائنہ کیمپ

محبوب نگر یکم ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد حنیف احمد تھائی روکیرڈیاگنورسٹک سنٹر کی اطلاع کے بموجب 7 ستمبر 2014 اتوار صبح 7 بجے تا 1 بجے دوپہر حسب ذیل ٹسٹ مفت میں کئے جائیں گے۔ ایچ بی، فاسٹنگ شوگر، وائیڈن، بی پی اور وزن۔ اس کے علاوہ اس دن تھائیرائیڈ ٹسٹ کیلئے 50 فیصد خصوصی رعایت رکھی گئی ہے اور تھائرائیڈٹ صرف 200 روپئے میں کیا جائے گا ۔ فر

تجارتی اداروں کو 10 بجے شب تک بند کرنے کی ہدایت

محبوب نگر یکم ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گنیش تہوار کے پیش نظر مستقر محبوب نگر کے تمام تجارتی ادارے بشمول پان شاپس اور ہوٹلوں کو رات 10 بجے تک بند کردینے کی ہدایت ڈی ایس پی نے دی۔ ڈی ایس پی مسٹر کرشنا مورتی نے اپنے صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔ انہو ںنے مزید بتایا کہ تہوار کے دن کسی بھی امکانی ناخوشگوار واقعہ کے تدارک کیلئے رات کے اوقا

کریم نگر میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع

کریم نگر یکم ستمبر (فیاکس) مفتی محمد صادق حسین قاسمی جنرل سکریٹری کے بموجب جمعیۃ العلماء کریم نگر کے زیر اہتمام 4 ستمبر بروز جمعرات این این گارڈن اشوک نگر میں صبح 10.30 تا شام 4 بجے تک حاجیوں کیلئے تربیت کیمپ رکھا گیا ہے جس کی صدارت حافظ پیر شبیر صدر جمیعۃ علماء تلنگانہ کریں گے ۔ مفتی محمد تجمل حسین قاسمی، استاذ حدیث و فقہ دارالعلوم حید

بلدیہ ادونی کے کوآپشن ممبرس کا انتخاب

ادونی یکم اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )بلدیہ ادونی کی جانب سے منعقد ہ جلسہ عام میں وائی ایس آر پارٹی کے تین افراد چندراکانت ریڈی سابق کونسلرجنرل کوٹہ او ر بی سی کوٹہ سے گری راجولواور مینارٹی کوٹہ سے شہناز بیگم کا بلدیہ کوپریشن ممبر کی حیثیت سے انتخاب عمل میں آیا۔ اس موقع پر انھوں نے رکن اسمبلی سائی پرساد ریڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اچ

ناندیڑ میں 4یوم سے رم جھم بارش ، ذخیرہ آب میں اضافہ،کسانوں میں خوشی کی لہر

ناندیڑ۔یکم ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ناندیڑ ضلع میں گذشتہ 4یوم سے رم جھم بارش ہورہی ہے۔ ناندیڑ ضلع میں ہورہی رم جھم بارش کے بارے میں جب ایک کسان کو دریافت کیا گیا تو اُس نے کہا کہ مانسون کے آغاز کے 2ماہ بعد ہونے والی بارش سے صرف تُور اور کپاس کی فصل کو فائدہ پہنچے گا وہیں دیگر فصلیں مکمل تباہ ہوچکی ہیں۔مانسون کی ناکامی کے پیش نظر ناند

میدک میں بی جے پی امیدوار کی ضمانت ضبط ہوجائے گی

سنگاریڈی یکم ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر آبپاشی حکومت تلنگانہ مسٹر ہریش راو نے آج سنگاریڈی ایم ایل اے کیمپ آفس پہنچ کر چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی کے ہمراہ مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 500 قائدین و کارکنوں کو پارٹی کھنڈوا پہنا کر ٹی آر ایس پارٹی میں شامل کیا۔ اس موقع پر محمد جلیل الدین بابا صدر ضلع اقلیتی

مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کی سیاسی سرگرمیاں

ناندیڑ۔یکم ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مہاراشٹر میںمنعقد ہونے والے اسمبلی 2014؁ء انتخابات کیلئے ناندیڑ ضلع ویلفیئر پارٹی کے ذمہ داران نے دیگر الائنس و سیکولر سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کرکے مہاراشٹرکے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق گفت و شنید کی۔اسی پس منظر میں شہر کے پیر برہان علاقہ میں واقع ڈبلیو پی آئی کے دفتر می

حج کمیٹی کے ذریعہ ادائیگی عمرہ کے عنقریب مواقع

بیدر یکم ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خانگی ایجنٹس کے ذریعہ عمرہ کو جانے والے افراد کو صحیح سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں اس طرح کی شکایات وصول ہوئی ہیں جس کے پیش نظر حج کمیٹی کے توسط سے ہی حج کیلئے جانے والے افراد کو عمرہ ادا کرنے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ریاستی وزیر انفارمیشن اور بنیادی سہولیات و حج جناب روش

مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکنہ اقدامات

ناگرکرنول یکم/ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلمانوں کی خدمت میرا فریضہ ہے میری جیت کا 80 فیصد حصہ مسلمان ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی ناگرکرنول شری مری جناردھن ریڈی نے کیا ۔ وقف کامپلکس کمیٹی ناگرکرنول کے زیر اہتمام تعلیمی سال 2013-14 میں دسویں جماعت و انٹرمیڈیٹ کے مسلم ٹاون ٹاپرس میں اسکالرشپس کی تقسیم کا پروگرام مستقر کے پنچایت

ضلع محبوب نگر میں بارش سے ذخائر آب لبریز

محبوب نگر یکم / ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع بھر میں گذشتہ 5 روز سے زبردست بارش کے نتیجہ میں ضلع کے تالاب اور کنٹے لبریز ہوگئے ۔ سڑکیں تباہ ہوئیں ۔ فصلوں کو نقصان ہوا ۔ مکانات میں پانی داخل ہوا ۔ ذرائع آمد و رفت متاثر ہوئے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں 5.2 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس میں سب سے زیادہ شادنگر میں 45 ملی میٹر بارش ر

کانگریس کارکنوں کو متحریک کرنے کی کوشش

نظام آباد یکم / ستمبر ( فیاکس ) قاضی سید ارشد باشاہ ترجمان پردیش کاگنریس تلنگانہ اسٹیٹ نے کہا کہ ساری ریاست میں کاگنریس پارٹی کیڈر کو متحریک کیا جائے گا ۔ بحالت موجودہ عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے ٹی آرایس حکومت کی جانب سے روبہ عمل لائی جانی اسکیمات پر نظر رکھی جائے گی ۔ قاضی سید ارشد پاشاہ نے کہا کہ کانگریس پارٹی خواہ اقتدا

کرناٹک کابینہ میں توسیع کیلئے سرگرمی

بیدر یکم / ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی کابینہ میں توسیع کرنے اور کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کی تشکیل جدید کے تعلق سے چیف منسٹر کرناٹک مسٹر سدرامیا اور صدر کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی ڈاکٹر جی پرمیشور 3 ستمبر کو دہلی روانہ ہوں گے ۔ اے آئی سی سی صدر شریمتی سونیا گاندھی اور کانگریس پارٹی کے دوسرے لیڈرس سے ملاقات کرکے بات چیت کریں

مفتی غلام یزدانی اشاعتی کو مبارکباد

بودھن یکم / ستمبر ( ذریعہ فیاکس ) مولانا محمد عبدالحمید السائح قاسمی صدر جمعیتہ علماء بودھن کے مطابق ہندوستان کے سب سے کم عمر جمعیتہ علماء کے ضلعی صدر ، مایہ ناز مقرر مفتی غلام یزدانی اشاعتی صاحب کو جمعیتہ علماء کرناٹک کے عہدیداران کی موجودگی میں متفقہ طور پر جمعیتہ علماء ضلع بیدر کی صدارت کیلئے منتخب کرنے پر جمعیتہ علماء بودھن کے ت

جامعہ برکاتیہ ہمکنڈہ میں داخلے

ورنگل یکم / ستمبر ( ذریعہ فیاکس ) 22 سالہ قدیم ہمہ وقتی دینی و اقامتی درسگاہ جامعہ برکاتیہ رائے پورہ ہنمکنڈہ ورنگل میں جدید تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے ۔ شعبہ حفظ و ناظرہ ، باتجوید اول تا پنجم ، دینی و عصری تعلیم کے علاوہ ایس یاس سی کی تعلیم کا بھی نظم ہے ۔ الحمدللہ اب تک 43 طلباء ایس ایس سی کامیاب کرچکے ہیں ۔ دارالاقامہ میں مستحق طلباء ک

میدک میں آج کانگریس امیدوار سنیتا لکشما ریڈی کا انتخابی جلسہ

میدک یکم / ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر ٹاون کانگریس اقلیتی سیل مسٹر میر برکت علی احسان اور جنرل سکریٹری مسٹر ایم اے ذوالفقار حمایت نے کہا کہ حلقہ لوک سبھا میدک کے ضمنی انتخابات میں کانگریس کی امیدوار محترمہ وی سنیتا لکشما ریڈی کی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی یقینی ہے ۔ ان قائدین نے کہا کہ پارٹی امیدواروں سنیتا لکشما ریڈی کا انتخ

اردو میڈیم سرکاری مدارس کیلئے 600 انسٹرکٹس کے تقررات

نارائپن پیٹ یکم /ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے اردو میڈیم سرکاری مدارس کیلئے 600 اکیڈمک انسٹرکٹر کی تقرری کے احکامات آر سی نمبر 70 مورخہ 28 اگست کو جاری کئے گئے ہیں اور یہ تقررات کو سال 2014-15 کے دوران صرف 7 ماہ کیلئے ستمبر 2014 تا مارچ 2015 کیلئے عمل میں لائے جائیں گے ۔ اکیڈمک انسٹرکٹر کے تقررات کے عمل کو 10 ستمبر تک مکمل ک

ممبئی اور اُڈیشہ میں موسلادھار بارش ، تسلسل کی پیش قیاسی

ممبئی۔ یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شہر ممبئی کو آج مسلسل دوسرے دن بھی موسلادھار بارش کا سامنا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی ہے کہ مانسون ممبئی میں مزید طاقتور ہونے کا امکان ہے جس سے آئندہ 48 گھنٹے مسلسل موسلادھار بارش جاری رہ سکتی ہے۔ علاقائی موسمیات مرکز ممبئی نے کہا کہ ممبئی میں زبردست بارش کی پیش قیاسی جاری کردی گئی ہے۔ وسطی مہ