یلاریڈی میں آبی سطح میں اضافہ

یلاریڈی یکم ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے پوچارم پراجکٹ میں آبی سطح 12 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ دو دن قبل پراجکٹ کی آبی سطح 9 فٹ تک محددود تھی لیکن دو دنوں سے لگاتار ہورہی موسلادھار بارش نے آبی سطح میں تین فٹ کا اضافہ کر کے 12 فٹ کردیا ہے۔ لنگم پیٹ ندی سے پراجکٹ میں 500 کیوسک آب آکر ذخیرہ ہورہا ہے محکمہ آبپاشی ڈی ای ایس مسٹر وجئے کمار ریڈی نے بتایا کہ پراجکٹ سے فی الوقت 12 فٹ پانی کے ساتھ 650 ایم سی ایف ٹی آبی ذخیرہ موجود ہے۔ واضح رہے کہ اس سال بارش کے کم ہونے سے پراجکٹ کی آبی سطح اب تک مکمل نہ ہوسکی جس کیلئے مزید کثرت والی بارش درکار ہے ۔