نیا موٹر وہیکل مسودہ قانون پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں پیش

نئی دہلی۔ یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں سڑک حادثوں کی تعداد کم کرنے کیلئے بین الاقوامی بہترین پالیسیاں اختیار کرنے کے مقصد سے وزارت زمینی ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہیں ایک نیا موٹر گاڑیاں مسودہ قانون بحث اور منظوری کیلئے آئندہ پارلیمانی اجلاس میں پیش کرے گی۔ نتن گڈکری مرکزی وزیر نے ’’سڑک پر تحفظ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا۔