وقاریونس کو پاکستان کا کوچ بنائے جانے کا امکان

کراچی۔23جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعض بااثر عہدیداروں نے ٹیم کے ہیڈکوچ کیلئے سابق کوچ وقار یونس سے رابطہ کرکے انہیں اس عہدے کیلئے درخواست دینے کا مشورہ دیا ہے۔ ساتھ ہی ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیائی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر بھی کوچ بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وقار یونس مکمل اختیارات اور ٹیم کے انتخاب میں کردار چ

ثانیہ جوڑی سیمی فائنل میں‘ پیس جوڑی کو شکست

ملبورن۔23جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلین اوپن 2014ء کے مکسڈ ڈبلز کے خطابی مقابلے میں دو ہندوستانی کھلاڑیوں کے تصادم کے امکانات آج اس وقت ختم ہوگئے جب ثانیہ جوڑی نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی جبکہ پیس جوڑی کو کوارٹر فائنلس میں شکست برداشت کرنی پڑی ۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور اسکی رومانیہ کی ساتھی کھلاڑی ہوریا ٹیکاؤ کو ٹو

کریم نگر کے صحافیوں کو ہیلت کارڈ کی فراہمی

کریم نگر 23 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج کے ترقی یافتہ دور میں سماجی زندگی میں صحافیوں کی کافی عزت و اہمیت ہے ۔ صحافی کو خدمت انجام دینے کے دوران کئی ایک طرح سے احتیاطی اقدامات عوام کی سوچ و فکر انتظامیہ کی پالیسی برسر اقتدار حکمرانوں مذہب و طبقات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمیشہ صحافت سے انصاف کرنے کی ذمہ داری صحافی پر ہوتی ہے۔ ذہنی دباو

دو روزہ گولف ٹورنمنٹ کا آج آغاز

حیدرآباد۔23جنوری ( سیاست نیوز) ریاست میں گولف کھیل کو فروغ دینے کیلئے گولف اسوسی ایشن آف آندھراپردیش کے زیراہتمام 24اور 25جنوری کو دو روزہ گولف ٹورنمنٹ کا ’’ بولڈر ہلز گولف اینڈ کنٹری کلب ‘‘ گچی باؤلی کورٹس پر انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ مسٹر بی بی پرساد صدر گ ولف اسوسی ایشن آف آندھراپردیش و چیف کمشنر کسٹمز اینڈ سنٹرل اکسائیز حید

فلاح انسانیت کیلئے پہلوانی ناگزیر : عبداللہ بامعس

حیدرآباد۔23جنوری ( راست ) انسانیت کی فلاح اور بہبود کیلئے ہی پہل کرنے کا نام ہی پہلوانی ہے ‘ تاہم آج کے اس مادہ پرستی کے دور میں اس کی اصطلاح ہی بدل کر رکھ دی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار استاد بامعس اکھاڑہ عبداللہ بن محمد بامعس نے وادی مصطفیٰ پلاٹ نمبر 96 پر منعقدہ تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ رستم دکن ‘ حیدرآباد و آندھراکیسری پ

مدینہ مارکٹ تا شاہ علی بنڈہ حفاظتی رکاوٹوں سے عوام پریشان

حیدرآباد ۔ 23 جنوری ۔ مدینہ بلڈنگ تا شاہ علی بنڈہ علاقہ پرانا شہر کا سب سے مصروف ترین علاقہ ہے اور اس روڈ کی دونوں جانب کئی تجارتی مراکز ہیں۔ غرض نیا پل تا شاہ علی بنڈہ بلاشبہ شہر کا اہم تجارتی علاقہ ہے۔ اس علاقہ کی تجارتی اہمیت کے باوجود تنگ سڑکوں نے راہگیروں سے لیکر تاجرین ہر کسی کیلئے مشکلات پیدا کردی ہیں۔ قارئین… اگر آپ غور کریں ت

بالی ووڈ میں ابھرتے فنکاروں کی ویڈیوکان سے حوصلہ افزائی : انیرود دھوت

حیدرآباد ۔ 23 جنوری (پریس نوٹ) گذشتہ ہفتہ ممبئی میں 9 ویں رینالٹ اسٹار گلڈ ایوارڈس 2014ء تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ٹیلی ویژن اور فلم اسٹارس نے شرکت کی۔ اس ایونٹ کا اہتمام سلمان خان نے دوسری مرتبہ کیا اور اپنی بذلہ سنجی اور مزاح سے سامعین کو محظوظ کیا۔ فیمل زمرہ میں وانی کپور کو فلم شدھ دیسی رومانس کیلئے ایوارڈ حاصل ہوا جبکہ میل

فتنہ سے بچو

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’عنقریب گونگے، بہرے اور اندھے فتنے کا ظہور ہوگا، جو شخص اس فتنہ کو دیکھے گا اور اس کے قریب جائے گا، وہ فتنہ اس کو دیکھے گا اور اس کے قریب آجائے گا۔ نیز اس فتنہ کے وقت زبان درازی، تلوار مارنے کی مانند ہوگی۔ (ابوداؤد)

مستقبل کے حالات بیان کرنا، معجزۂ نبویﷺ

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت و رسالت کے عظیم معجزات میں سے ایک اہم معجزہ یہ بھی ہے کہ آپﷺ نے مختلف موقعوں پر آئندہ زمانہ سے متعلق جو پیشین گوئیاں فرمائیں، وہ اپنے اپنے وقت پر حرف بہ حرف پوری ہوئیں۔ چنانچہ فتح مکہ کے موقع پر آپﷺ نے کعبہ کے قدیم کلید بردار خاندان کے ایک فرد شیبہ بن عثمان بن طلحہ کو کعبہ کی کنجیاں حوالے کرتے

بچوں کی اچھی تربیت کا اثر

مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی

ایک بچہ اسکول میں پڑھتا تھا، جس کو دینیات کے استاد نے یہ نظم سکھائی ’’وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا۔ مرادیں غریبوں کی بر لانے والا‘‘۔ لیکن وہ بچہ جب بھی یہ نظم پڑھتا تو اس طرح پڑھتا:
وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والے
مرادیں غریبوں کی بر لانے والے

مذہبی خبریں

سچے عاشق رسول ؐ کا دنیا میں امتحان اور آخرت میں راحت
غلامان رسول ؐ کمیٹی کا جشن میلادالنبیؐ ، علماء و دانشوروں کا خطاب

مالی پریشانیوں کے شکار دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر اور گاندھی نگر پولیس حدود میں پیش آئے اور علحدہ واقعات میں دو افراد نے مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 26 سالہ وی راجو چودھری ریڈی گوڑہ کے ساکن پاپاچاری کا بیٹا تھا ۔ یہ شخص 4 ماہ سے ملازمت کی تلاش میں تھا ۔ اپنا گریجویشن مکمل ہونے کے بعد وہ روزگار کی تلاش میں مصروف

برقی شاک سے دو افراد ہلاک

حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) سیل فون چارج کرنے اور کیبل لائین کی مرمت کے دوران پیش آئے دو علحدہ برقی شاک لگنے کے واقعات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ یہ واقعات ابراہیم پٹنم اور گاندھی نگر پولیس حدود میں پیش آئے ۔ ابراہیم پٹنم پولیس کے مطابق 45 سالہ کے بوئی جوادی پٹیلہ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے اینٹ کی بھٹی میں کام کرتا تھا ۔ جس کا آبائی م

بیوی کے مائیکے جانے پر شوہر کی خودسوزی

حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ شوہر نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ نارسنگی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 30 سالہ بی کرشنا نے اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ کرشنا جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ پیراں چیرو نارسنگی کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس کی بیوی اس سے جھگڑا کرنے کے بعد اپنے مائیکے