بالی ووڈ میں ابھرتے فنکاروں کی ویڈیوکان سے حوصلہ افزائی : انیرود دھوت

حیدرآباد ۔ 23 جنوری (پریس نوٹ) گذشتہ ہفتہ ممبئی میں 9 ویں رینالٹ اسٹار گلڈ ایوارڈس 2014ء تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ٹیلی ویژن اور فلم اسٹارس نے شرکت کی۔ اس ایونٹ کا اہتمام سلمان خان نے دوسری مرتبہ کیا اور اپنی بذلہ سنجی اور مزاح سے سامعین کو محظوظ کیا۔ فیمل زمرہ میں وانی کپور کو فلم شدھ دیسی رومانس کیلئے ایوارڈ حاصل ہوا جبکہ میل زمرہ میں سشنت سنگھ راجپوت کو ایوارڈ حاصل ہوا۔ انیرود دھوت، ڈائرکٹر ویڈیوکان نے یہ ایوارڈ پیش کئے۔ انہوں نے کہاکہ ویڈیوکان کی جانب سے بالی ووڈ میں نئے نوجوان اور باصلاحیت ابھرتے ہوئے اسٹارس کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔