تھانے میں بس کھائی میں گر پڑی، 35 ہلاک

تھانے ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے ضلع تھانے میں آج ایک بس ٹرک سے ٹکرا کر گہری کھائی میں گر پڑی جس کے نتیجہ میں 35 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس بس میں جملہ 38 مسافرین سوار تھے اور یہ تھانے سے احمدنگر جارہی تھی کہ توکاواڑے کے قریب 400 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ ڈیزاسٹر کنٹرول مینجمنٹ روم کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹر

مصر میں پولیس اورموافق مرسی طلبہ میں جھڑپیں، دو ہلاک

قاہرہ ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں پولیس اور معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کے مابین جھڑپوں میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ موافق مرسی اتحاد میں نئی فوجی تائید کی حامل حکومت کے خلاف احتجاج میں شدت پیدا کردی ہے اور ملک گیر سطح پر مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ کل جھڑپوں میں دو افراد کی ہلاکت کی توثیق ہوئی۔ سیکوریٹی عہدیداروں نے بتایا کہ ایک شخص کے

بنگلہ دیش میںناکہ بندی دوسرے دن میں داخل

ڈھااکہ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن کی زیرسرپرستی غیرمعینہ مدت کی بنگلہ دیش کی ناکہ بندی تاکہ 5 جنوری کو مقرر عام انتخابات منسوخ کروائے جاسکیں، آج دوسرے دن میں داخل ہوگئی۔ کم ازکم 12 افراد بشمول 2 ملازمین پولیس جھڑپوں میں زخمی ہوگئے اور ایک مسافر بس کو آگ لگادی گئی۔ سہ رخی جھڑپ میں برسر اقتدار عوامی لیگ، اہم اپوزیشن بنگلہ دیش نیش

عراق کے دو شہروں پر القاعدہ کا قبضہ

رمدی ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ سے مربوط دہشت گردوں نے عراق کے نصف شہر فلوجہ اور رمدی کے کئی علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ احتجاجی کیمپ کو برخاست کرنے کے بعد جاری تشدد میں دہشت گردوں نے کئی علاقوں کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔ رمدی علاقہ میں پیر کو اس وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب سیکوریٹی فورسیس نے سنی عرب مخالف حکومت احتجاجی کیمپ کو بر

جنوبی ایران میں زلزلہ، ایک ہلاک، 12 زخمی

تہران 2جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے سرکاری ٹی وی چیانل کی خبر کے بموجب جنوبی ایران میں 5.5 شدت کا زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی وجہ سے چھوٹے سے قصبہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 12 زخمی ہوگئے۔ خبر کے بموجب زلزلہ کا جھٹکہ آج صبح قصبہ بستک میں جو تہران سے 1200 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے ، محسوس کیا گیا۔ قصبہ کی کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو چاہے کہ مصیبتوں کے وقت اللہ تعالیٰ اُس کی دعاء قبول کرے تو وہ آرام کے دِنوں میں دعائیں زیادہ مانگا کرے‘‘۔ (ترمذی)