پاکستان کو نیوکلیئر پلانٹس کیلئے چین کا قرض

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین نے مالی بحران سے دوچار پاکستان کو دو نیوکلیئر پاور پلانٹس کیلئے 6.5 بلین ڈالرس قرض دینے سے اتفاق کرلیا ہے۔ یہ پاور پلانٹ باہمی سیول نیوکلیئر تعاون کو مؤثر بنانے کی کوششوں کے حصہ کے طور پر کراچی میں تعمیر کئے جارہے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کل خصوصی کابینہ کے اجلاس میں بتایا کہ چین رعایتی قرض فراہم کررہا ہے۔ یہ رقم 10 تا 20 سال میں واپسی کی سہولت ہے۔ پاکستان کو برقی توانائی کی شدید قلت کا سامنا ہے چنانچہ پاکستان نے منصوبہ بنایا ہے کہ 7 نیوکلیر پلانٹس 2030 ء تک قائم کئئے جائیں۔ جن میں سے ہر ایک 1100 میگاواٹ برقی توانائی کی پیداوارکی صلاحیت رکھتا ہو۔ فی الحال پاکستان میں 4 برقی پلانٹس ہیں جن میں سے ہر ایک 300 میگاواٹ برقی توانائی پیدا کرتا ہے۔ جملہ 8 ہزار 900 میگاواٹ برقی توانائی پیدا کی جاتی ہے۔