سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے نعش برآمد

حیدرآباد یکم / اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد ریلوے پولیس نے ایک شخص کی نعش کو جو مشتبہ حالت میں تھی دستیاب کرلیا ہے ۔ ریلوے پولیس کے مطابق 35 سالہ ویشواناتھ نرسیا جو وینوبھا نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ سکندرآباد اسٹیشن کے قریب وائی جنکشن پر مردہ دستیاب ہوا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے مقدمہ درج کرلیا

سڑک حادثات میں چار افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد یکم / اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں چار افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 22 سالہ نرسہملو جو ابراہیم پٹنم علاقہ کا ساکن تھا کل اوٹر رنگ روڈ فیاب سٹی کے علاقہ میں سڑک کے کنارے ٹہرا ہوا تھا کہ ایک گاڑی کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ یہ شخص اوٹر رنگ روڈ ٹول پلازہ پر ٹکٹ کلکٹر ک

بھونگیر میں خوفناک حادثہ، ایک ہلاک دوسرا زخمی

بھونگیر 30 ستمبر (سیاست نیوز) بھونگیر رورل کے موضع جمّاپور کے علاقہ میں حیدرآباد سے ورنگل کی سمت جارہی کار سڑک کے قریب واقع باؤلی میں گر کر حادثہ کا شکار ہوگئی۔ اس خوفناک حادثہ میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کے متوطن بھانو، ومشی، راجیش تینوں موٹر سائیکل پر یادگیری گٹہ مندر کے در

ب3بچوں کے قتل کے بعد ماں کا اقدام خودکشی

حیدرآباد 30 ستمبر (پی ٹی آئی)محبوب نگر میں ایک گداگر کوشلیا نے اپنے 3 بچوں کو گلا گھونٹ کر ہلاک کرنے کے بعد تالاب میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کی۔شادنگر کے انسپکٹر گنگادھر راؤ نے کہاکہ اِس واقعہ کی اصل وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے اور پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تحصیلدار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد /30 ستمبر ( پی ٹی آئی ) اینٹی کرپشن بیورو حکام نے آج ضلع عادل آباد میں تحصیلدار کو دس ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔ حکام نے اوٹنور منڈل کے تحصیلدار کی شکایت کنندہ سے سرکاری کام کی انجام دہی کیلئے رشوت کی رقم کا تقاضہ اور اسے قبول کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

پولیس کی چوکسی اور دھاوؤں کے باوجود سرقوں کی وارداتیں ، پولیس کے لیے چیالنج

حیدرآباد ۔ 29 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد میں پولیس کی سخت چوکسی اور جرائم پر قابو پانے کے لیے مختلف علاقوں میں دھاوے اور اقدامات کے باوجود سرقہ کی وارداتوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ کسی علاقہ میں قفل شکنی تو کہیں پولیس کے بھیس میں رہزنی کے واقعات سٹی پولیس کے لیے چیالنج کا سبب بن گئے ہیں ۔ پرانے شہر کے علاقہ رین بازا