-سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک ، 5 افراد زخمی

حیدرآباد ۔ 29 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد اور اطراف کے علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک و دیگر زخمی ہوگئے۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق دو افراد 26 سالہ دھرو بھانو وشال اور 25 سالہ گوتم مادھونی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شمس آباد میں واقع کنونشن سنٹر سے دانڈیا کھیل کر واپس ہورہے تھے کہ پلر نمبر 143 کے قریب خوناک حادثہ پیش آیا ۔ ان کی کار بے قابو ہو کر روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور کار میں سوار 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دھروبھانو وشال اور گوتم مادھوی فوت ہوگئے ۔ دھرو سنٹرل ایکسائز کالونی سنتوش نگر اور گوتم دارالشفاء کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس حادثہ میں ترون ، راہول اور کرشنا شدید زخمی ہوگئے ۔ رامچندرا پورم پولیس کے مطابق 23 سالہ اجے کمار اور 19 سالہ ونئے کمار ساکنان ضیا گوڑہ کل رات پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ یہ دونوں ساتھی اپنی موٹر سیکل پر آر سی پورم کے علاقہ میں ریلوے ٹریک کے قریب سے گذر رہے تھے کہ موٹر سیکل بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور شدید زخمی ہوگئے ۔ جو علاج کے دوران فوت ہوگئے ۔ کندکور پولیس کے مطابق 38 سالہ سرینواس راؤ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ نرسا پورم کا متوطن تھا ۔ 26 ستمبر کے دن آٹو میں سفر کررہا تھا کہ ترور گیٹ کے قریب حادثہ پیش آیا ۔ جس میں شدید زخمی سرینواس راؤ آج فوت ہوگیا ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 18 سالہ سندیپ کمار جو طالب علم تھا ۔ اور ابراہیم پٹنم علاقہ کے ساکن چندر شیکھر کا بیٹا تھا ۔ 19 ستمبر کے دن سندیپ کمار ٹینکر کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔